جمعرات, فروری 19, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

ہندوستان جنگ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا: راج ناتھ

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 3, 2023
in دیار وطن
0
پاک مقبوضہ کشمیر کی واپسی کی قرارداد کے نفاذ کا راجناتھ کاعزم
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایٹا نگر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہاکہ کہا کہ ہندوستان وسودھیوا کٹمبکم (دنیا ایک خاندان ہے) کے فلسفے پر عمل کرتا ہے اور کبھی بھی جنگ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا اور پڑوسیوں کے ساتھ ہمیشہ خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتا ہے لیکن اگر اشتعال دلایا گیا تو ملک کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اروناچل پردیش کے سیانگ ضلع سے بارڈر روڈ آرگنائزیشن ( بی آر او ) کے ذریعہ تعمیر کردہ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سیوم پل اور 27 دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا "ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو کبھی جنگ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا اور ہمیشہ اپنے پڑوسیوں کا احترام کرتا ہے اور اس کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ ہمارا یہ فلسفہ بھگوان رام اور بھگوان بدھ کی تعلیمات سے ہمیں وراثت میں ملا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا ”دنیا آج بہت سے تنازعات کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ ہندوستان ہمیشہ جنگ کے خلاف رہا ہے۔ یہ ہماری پالیسی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں یہ کہہ کر اس عزم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائی کہ ‘یہ جنگ کا دور نہیں ہے’۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہم جنگ پر یقین نہیں رکھتے لیکن اگر یہ ہم پر مسلط کی گئی تو ہم لڑیں گے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ قوم تمام خطرات سے محفوظ رہے ، ہماری مسلح افواج تیار ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ بی آر او ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہا ہے۔
مسٹر سنگھ نے ان پروجیکٹوں کو مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانے اور دور دراز علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سرحدی علاقوں کی ترقی کے لیے حکومت ہند اور بی آر او کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرحدی علاقوں کو جوڑنا اور اس کے باشندوں کی ترقی کو یقینی بنانا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ڈولپمنٹ کے ذریعے ملک کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں بی آر او کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔
گزشتہ ماہ توانگ سیکٹر میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان سرحدی تصادم کے ایک واضح حوالہ میں وزیردفاع نے کہا "حال ہی میں ہماری افواج نے شمالی سیکٹر میں مخالفانہ صورتحال کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا اور بہادری اور بروقت کارروائی کر کے حالات پر قابوپایا ۔ ایسا خطے میں بنیادی ڈھانچے کے خاطرخواہ ڈولپمنٹ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ یہ ہمیں دور دراز کے علاقوں کے ڈولپمنٹ کے لیے مزید تحریک دیتا ہے۔‘‘
سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کے ڈولپمنٹ کو گیم چینجر کے طور پر قراردیتے ہوئے، مسٹر سنگھ نے دور دراز علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بی آر او کی ستائش کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت شمال مشرقی خطے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے ملک کا سیکورٹی نظام مضبوط ہوا ہے۔

Tags: جنگحوصلہ افزائیراج ناتھہندوستان
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیر میں سردی کا زور برقرار

Next Post

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ”بھارت جوڑو یاترا “میں شرکت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ”بھارت جوڑو یاترا “میں شرکت

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ”بھارت جوڑو یاترا “میں شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In