بدھ, جولائی 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ملک کو جوڑنے کیلئے تپسیا کر رہا ہوں: راہل

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 8, 2023
in خاص خبریں
0
راہل گاندھی کی یاترا اب سہارنپور سے نہیں گزرے گی
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کروکشیتر (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ‘بھارت جوڑو یاترا’ کو تپسیا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس تپسیا کے ذریعہ وہ کنیا کماری سے کشمیرتک نفرت اور خوف کے ماحول کو ختم کرکے بھائی چارے اور ہم آہنگی کو بڑھانے کا کام کررہے ہیں اور کروڑوں لوگ ان کی یاترا میں شامل ہو رہے ہیں مسٹرگاندھی نے ہریانہ میں کروکشیتر کے قریب سامنا میں بھارت جوڑو یاترا کے درمیان اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسان، مزدور، چھوٹے تاجر سبھی تپسوی ہیں لیکن ان کی تپ کو اہمیت نہیں دی جا رہی ہے اور شخصی پوجا کی حمایتی تنظیم کی حکومت میں انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا، "بھارت جوڈو یاترا تپسیا ہے۔ اس تپسیا کے ذریعے میں ملک سے ڈر، خوف اور نفرت کو ختم کرنے کا کام کر رہا ہوں، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس شخصی پوجا کو اہمیت دیتے ہیں۔ اس کے لیے شخصی پوجا کی اہم ہے اور کسی تپ اور تپسیا سے ان کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
کانگریس کوتپسوی تنظیم بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں تپسیا سے تبدیلی لائی جاسکتی ہے لیکن بی جے پی میں پوجا کو اہمیت دی جاتی ہے اور آر ایس ایس ایک ایسی تنظیم ہے جو اپنی پوجا چاہتی ہے اس لیے آر ایس ایس کو بھارت جوڑو یاترا نکال کر ہی جواب دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس یاترا میں لاکھوں لوگ تپسیا کر رہے ہیں۔
بی جے پی اور کانگریس کے درمیان بنیادی فرق کی نشاندہی کرتے ہوئے مسٹرگاندھی نے کہا کہ کانگریس میں تپسیا کا احترام کیا جاتا ہے جبکہ بی جے پی میں پوجا کو اہمیت دی جاتی ہے۔ بی جے پی ڈرا دھمکا کر آگے بڑھنا چاہتی ہے، لیکن کانگریس بغیر کسی خوف کے تپسیا کرکے آگے بڑھتی ہے۔ انہوں نے کانگریس کے ہاتھ کے نشان کو بھی خوف سے آزادی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہاتھ کا نشان بے خوفی کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح سے گرو نانک دیو، مہاتما بدھ، بھگوان شیو کے ہاتھوں کی پوزیشن بھی بے خوفی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ملک کے لوگوں کو سچائی سے روشناس کرانا ہے۔ کانگریس کو یاترا کا فائدہ ملے یا نہ ملے، لیکن اس کا مقصد نفرت نہ کرو، یہ یاترا اس معاشی ناہمواری اور تمام دولت جو دوچار لوگوں کے ہاتھوں میں دے کر مہنگائی میں اضافہ کیاجارہا ہے اس کے خلاف ہے۔ یاترا کا پیغام ہر جگہ پہنچ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یاترا میں لگاتار لوگ جمع ہورہے ہیں۔ راجستھان، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور ہریانہ میں یاترا کو جو پذیرائی مل رہی ہے وہ حیرت انگیز ہے اور عوام کے جوش و خروش سے یہ واضح ہے کہ کانگریس مدھیہ پردیش، ہریانہ میں حکومت بنائے گی اور عوام کے سوالات کو حل کرے گی۔
مسٹر گاندھی نے کسانوں کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی بتاتے ہوئے ان کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس اپنی پالیسیوں سے ان پر حملہ کر رہی ہے، اسے روکا جانا چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ ملک میں جہاں بھی کانگریس کی حکومت آئے گی وہاں کسانوں کو تحفظ ملے گا اور ان کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کم از کم سہارا قیمت-ایم ایس پی کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہزاروں بچوں سے ملے اور اس دوران انہیں احساس ہوا کہ ملک کے بچوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بچوں سے وہ ملے ان میں 90 فیصد بچوں نے کہا کہ وہ انجینئر، ڈاکٹر، وکیل، آئی اے ایس وغیرہ بننا چاہتے ہیں۔ ملک میں اتنی نوکریاں نہیں ہیں، اس لیے انہیں لگا کہ بچوں سے جھوٹ بولا جا رہا ہے اور ان کے خوابوں کو توڑنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روزگار کے لیے فیکٹریوں کی ضرورت ہوتی ہے، فوڈ پروسیسنگ اداروں اور چھوٹی صنعتوں کی ضرورت ہوتی ہے جہاں بڑی تعداد میں نوکریاں دی جا سکیں لیکن یہاں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو ختم کیا گیا ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا، ”جو چھوٹے تاجر ہیں ان کے کام کومارا جا رہا ہے۔ اگر چھوٹی صنعتوں کو زندہ رکھا جاتا، انہیں ٹیکنالوجی سے جوڑا جاتا تو ملک میں ایک نیا صنعتی انقلاب آتا اور لاکھوں ملازمتوں کے دروازے کھلتے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ہنر مندی کی ترقی کا احترام ضروری ہے اور جب بڑھئی، کسان، لوہارکو ان کے کام کے لئے احترام دیا جائے گا تو بڑی تعداد میں روزگار پیدا ہوگا اور میڈ ان انڈیا ایک تحریک بن جائے گی۔
چھتیس گڑھ میں خوف کے ماحول کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہاں کچھ معاملات ہو سکتے ہیں، لیکن وہاں کی حکومت کی پالیسی خوف اور تقسیم کی نہیں ہے، کچھ مسائل ہیں، وہ حل ہو جائیں گے، لیکن اگر اگر کوئی کمی نظر آئی تو وہ خود وہاں جائیں گے اور کمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

Tags: 'بھارت جوڑو یاترا'تپسیاراہلملک
ShareTweetSend
Previous Post

بے مثال طریقوں سے بدل رہا ہے ہندوستان: جے شنکر

Next Post

ہماچل پردیش کی کابینہ میں توسیع

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہماچل پردیش کی کابینہ میں توسیع

ہماچل پردیش کی کابینہ میں توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In