منگل, اپریل 7, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ناگالینڈ، میگھالیہ، تریپورہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 18, 2023
in خاص خبریں
0
ناگالینڈ، میگھالیہ، تریپورہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے بدھ کو تین شمال مشرقی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 16 فروری کو ہوں گے اور ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلیوں کے انتخابات 27 فروری کو ہوں گے 2 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، الیکشن کمشنر انوپم چندر پانڈے اور ارون گوئل نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تریپورہ میں 16 فروری، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 27 فروری کو ایک ساتھ پولنگ ہوگی ۔تریپورہ کی تمام 60 نشستوں کے لیے 21 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 30 ​​جنوری تک کاغذات نامزدگی داخل کی جاسکے گی اور 2 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔ میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لئے 31 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 7 فروری تک نامزدگیاں داخل کی جا سکیں گی۔ امیدوار 10 فروری تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک میں جتنے بھی انتخابات ہوئے ان میں کوئی تشدد نہیں ہوا اور جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ کمیشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان تینوں ریاستوں میں بھی انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کا تشدد نہ ہو۔ انتخابات کو آسان بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے اور 300 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو مکمل طور پر خواتین چلائیں گی۔ کئی مقامات پر خواتین ووٹرز کے لیے کریچ بھی بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نوجوانوں کو ووٹ دینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ نوجوان ملازمین کے ذریعے الیکشن پولنگ اسٹیشنز کو زیادہ موثر طریقے سے چلایا جائے گا۔ تمام مراکز پر ضروری سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس الیکشن میں ناگالینڈ کی ایک دلچسپ تصویر ہے جس میں ایک گھر آدھا ہندوستان میں اور آدھا میانمار میں آتا ہے۔ کئی جگہوں پر عارضی پل ہیں اور وہاں سے پولنگ پارٹی کو اپنے تعیناتی مرکز تک جانا پڑتا ہے جسے سراہا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے سے محروم نہ رہے۔ مارچ سے پہلے ووٹنگ کا عمل مکمل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ بچوں کے امتحا نات متاثر نہ ہوں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ تینوں اسمبلیوں کی میعاد 12، 15 اور 22 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ ان تینوں ریاستوں میں گزشتہ چند انتخابات سے ووٹنگ کا تناسب مسلسل بڑھ رہا ہے اور ووٹنگ میں خواتین کی شرکت بہت زیادہ رہی ہے جو کہ جمہوریت کے لیے فخر کی بات ہے۔

Tags: اسمبلی انتخاباتتریپورہمیگھالیہناگالینڈ
ShareTweetSend
Previous Post

آسمانی بجلی کی سمت بدلنے کا کامیاب تجربہ

Next Post

افغانستان میں خواتین کوکچھ شعبوں میں ملی کام کرنے کی اجازت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
افغان خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پرپابندی پرسعودی عربیہ کا”احتجاج”

افغانستان میں خواتین کوکچھ شعبوں میں ملی کام کرنے کی اجازت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In