جمعہ, نومبر 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب

پروفیسر ابن کنول کی رحلت پر شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعزیتی نشست

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 14, 2023
in دیارِادب
0
پروفیسر ابن کنول کا انتقال ۔۔۔ دنیائے اردو سوگوار
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (نئی دہلی) پروفیسر ابن کنول اگرچہ دہلی یونیورسٹی کے استاذ تھے لیکن شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ان کا گہرا تعلق تھا۔ جامعہ ملیہ کی کئی سلیکشن کمیٹیوں اور وائیوا میں وہ ممتحن کی حیثیت سے شریک رہے۔ ان کے چند دوست تو یہ بھی کہا کرتے تھے کہ آپ دہلی یونیورسٹی کے استاذ کم جامعہ ملیہ کے زیادہ معلوم ہوتے ہیں۔ ان کی رحلت نے سارے اردو معاشرے کو غم زدہ کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ابن کنول کے سانحۂ ارتحال پر شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقدہ تعزیتی جلسے میں صدرِ شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے کیا۔ اس موقعے پر پروفیسر خالد محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابن کنول کی موت کو ادبی دنیا نے ذاتی غم کے طور پر محسوس کیا ہے۔ انھوں نے زندگی کے آخری لمحے تک اردو زبان و ادب سے اپنا رشتہ استوار رکھا۔ وہ نیک، شریف اور باغ و بہار شخصیت کے مالک تھے۔ پروفیسر شہزاد انجم نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت اردو ادب کے لیے کسی بڑے خسارے سے کم نہیں۔ سبکدوشی کے بعد ان کی ادبی تخلیقات جس تیز رفتاری کے ساتھ منظر عام پر آئیں وہ قابل دید ہیں۔ ان کی زود نویسی کو دیکھ کر کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ نہایت عجلت میں بہت سارے کام ایک ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔
جلسے میں پروفیسر خالد جاوید نے ابن کنول کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اچانک موت نے میرے وجود کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ان کی موت اندیشوں سے خالی موت تھی۔ اس موقعے پروفیسر ندیم احمد نے کہا کہ ابن کنول ایک مشفق استاذ اور نیک انسان تھے۔ ان کی طبیعت بذلہ سنج اور خوش مزاج واقع ہوئی تھی۔ وہ طالب علموں کی بھلائی اور بہتری کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے۔ پروفیسر عمران احمد عندلیب نے مرحوم کی بہت سی یادیں بیان کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پروفیسر سرورالہدیٰ نے اس موقعے پر کہا کہ وہ بنیادی طور پر نثر کے آدمی تھے اور نثری اسالیب پر ان کی گہری نظر تھی۔ ڈاکٹر شاہ عالم نے کہا کہ ابن کنول نے بہتوں کے ساتھ احسان کا معاملہ کیا لیکن کبھی جتایا نہیں۔ وہ دوسروں کا بہت خیال کرتے تھے۔ ڈاکٹر خالد مبشر نے ان کی خوش خلقی، خوش طبعی اور شفقت و محبت کے حوالے سے انھیں یاد کیا۔ ڈاکٹر سید تنویر حسین نے کہا کہ وہ شاگردوں کے تعلق سے بہت فکر مند رہا کرتے تھے۔ ڈاکٹر محمد مقیم نے مرحوم کی شخصی خوبیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔
ڈاکٹر محمد آدم نے مرحو کی خاکساری اور شفقت و محبت کا ذکر کیا۔ جلسے کا اختتام ڈاکٹر مشیر احمد کی تعزیتی قرار داد پر ہوا۔ اس جلسے میں ممتاز شاعر اور ڈراما نگار امجد اسلام امجد اور عہد حاضر کے مقبول ترین بلند خواں ضیا محی الدین کی رحلت پر بھی حاضرین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ جلسے میں ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی، ڈاکٹر شاہ نواز فیاض، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر روبینہ شاہین زبیری، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر راہین شمع، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ اور ڈاکٹر خوشتر زریں ملک موجود تھے۔

Tags: پروفیسر ابن کنولجامعہ ملیہ اسلامیہشعبۂ اردو
ShareTweetSend
Previous Post

جامعہ رحمانی کے شعبہ افتاء کا مقصد فقہ و فتاویٰ کے ماہرین تیار کرنا ہے:امیر شریعت

Next Post

مولانا عبدالرحمٰن و دیگرکا القاعدہ سے تعلق ثابت نہیں ہوسکا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مولانا عبدالرحمٰن و دیگرکا القاعدہ سے تعلق ثابت نہیں ہوسکا

مولانا عبدالرحمٰن و دیگرکا القاعدہ سے تعلق ثابت نہیں ہوسکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In