پیر, جنوری 26, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مدرسہ دارالسلام میں چارطلبہ نے ایک دن میں مکمل قرآن مجید سنایا

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
مارچ 3, 2023
in خاص خبریں
0
مدرسہ دارالسلام میں چارطلبہ نے ایک دن میں مکمل قرآن مجید سنایا
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آٹھ حفاظ کی دستاربندی نومارچ کوہوگی،اجلاس میں عوام سے شرکت کی اپیل

مونگیر(پریس ریلیز)مدرسہ دارالسلام اکرام نگربینی گیرمونگیرمیں چارطلبہ نے ایک دن میں مکمل قرآن مجیدسنانے کاشرف حاصل کیا۔جن طلبہ نے اپنے اساتذہ کے درمیان ایک دن میں مکمل قرآن مجیدسنایا،وہ ہیں:حافظ محمدمظہرعالم رحمانی بن جناب محمدعرفان حاجی پورکھگڑیا،حافظ ابوطالب رحمانی بن جناب محمدہشام رواہی ارریہ،حافظ محمدامتیازعالم رحمانی بن جناب محمدسلطان مرحوم بڑی بلیابیگوسرائے،حافظ محمدضیاء قمررحمانی بن مولاناقمرالزماں رحمانی مہتمم مدرسہ دارالسلام اکرام نگرمونگیر۔نیزجن طلبہ کی دستاربندی ہونی ہے انھوں نے بھی دس ،چھ اورپانچ پارے یومیہ کے حساب سے قرآن مجیدسنایاہے۔ا س سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ مدرسہ کاتعلیمی معیارکتنابلندہے اوربچوں پرکیسی محنت کی جاتی ہے۔
اس موقع پرمہتمم مدرسہ دارالسلام مولانا قمرالزماں رحمانی نے تمام طلبہ کومبارک باددیتے ہوئے کہاکہ قرآن مجیدکی تلاوت اپنے آپ میں بڑااجررکھتی ہے،اس کے علاوہ کتنے سعادت مندہیں وہ طلبہ جنہوں نے اسے اپنے سینہ میں محفوظ کیا،یہ بڑاقیمتی اثاثہ ہے جسے ان طلبہ نے اپنے اوراپنے اہل خانہ کی آخرت کے لیے ذخیرہ بنادیاہے اوراس سے آگے بڑھ کرانہوں نے قرآن مجیداس طرح یادکیاکہ ایک دن میں مکمل قرآن سنانے کاشرف حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے دیگرحفاظ طلبہ کوبھی مبارک باد دی جن کی اسی ماہ دستاربندی ہونے والی ہے۔واضح ہوکہ مدرسہ دارالسلام اکرام نگر،بینی گیر،مونگیرکادوسرااجلاس دستاربندی مؤرخہ 9 مارچ 2023، بروز جمعرات بعد نمازمغرب منعقدہوگا۔ان شاء اللہ۔اس موقع پراکابرعلمائے کرام آٹھ حفاظ کرام کے سروں پردستارباندھیں گے ۔ یہ لمحہ ان کے لیے اوران کے والدین کے لیے کتناقیمتی ہوگااس کااندازہ نہیں لگایاجاسکتا۔
مہتمم مدرسہ ہذانے مزیدبتایاکہ یہ اجلا س مفکرملت حضرت مولانااحمدولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر، امیرشریعت امارت شرعیہ بہاراڈیشہ وجھارکھنڈ،سرپرست جامعہ رحمانی مونگیر،رکن عاملہ آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈکی صدارت میں منعقدہوگاجس میں حضرت مولاناجمیل احمد مظاہری استاذحدیث جامعہ رحمانی مونگیر،حضرت مولاناایوب نظامی قاسمی بانی ومہتمم مدرسہ صوت القرآن پٹنہ،حضرت مولاناامان اللہ مظاہری مہتمم مدرسہ اسلامیہ قاسم العلوم بیگوسرائے،حضرت مولاناظفرعبدالرئوف رحمانی جنرل سکریٹری رحمانی فائونڈیشن مونگیر،حضرت مولاناسیف الرحمن ندوی استاذجامعہ رحمانی مونگیر،حضرت مولانامشیرالدین رحمانی سربراہ اقلیتی ہاسٹل مونگیرکی شرکت ہوگی ،ان کے علاوہ جناب مولاناقاری خورشیداکرم رحمانی امام وخطیب جامع مسجدآسنسول تلاوت فرمائیں گے نیزشہنشاہ ترنم جناب مولانامنظرقاسمی رحمانی،جناب مولانامحمدتنویرندو ی بھی شریک ہوں گے۔ان شاء اللہ۔ لہٰذاعوام و خواص سے اپیل کی جاتی ہے کہ بڑی تعدادمیں شریک جلسہ ہوکر حفظ قرآن مجیدکی سعادت سے بہرہ ورہونے والے بچوں اوران کے اہل خانہ اورمدرسہ کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔نیزمدرسہ کی ترقی کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں۔اس موقع پراہل خیرحضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اجلاس کوکامیاب بنانے کے لیے وسائل میں تعاون کریں اورادارہ کاتعاون کرکے قرآن مجیدکی تعلیم اوردین وشریعت کی حفاظت واشاعت کاذریعہ بنیں۔
مدرسہ کے مہتمم مولاناقمرالزماں رحمانی نے مزیدتفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ یہ اجلاس مدرسہ دارالسلام کادوسرااجلاس دستاربندی ہے،اس کاپہلااجلاس دستاربندی 8مارچ 2020کو امیرشریعت سابع مفکراسلام حضرت مولانامحمدولی رحمانی ؒ کی صدارت میں منعقدہواتھاجس میں 11حفاظ کرام کی دستاربندی ہوئی تھی ۔اس ادارہ کاافتتاح حضرت امیرشریعت سابع مفکراسلام مولانامحمدولی رحمانی علیہ الرحمہ کے ہاتھوں ہواتھا۔ آپ اس ادارہ کی سرپرستی فرماتے تھے۔مہتمم مدرسہ ہذامولاناقمرالزماں رحمانی نے مزیدبتایاکہ دارالاقامہ کی تعمیرہوچکی ہے۔مزیددرسگاہ کے لیے مستقل عمار ت کی تعمیرکے لیے دستیاب زمین پرجلدتعمیرکاارادہ ہے،اللہ نے جنہیں ثروت سے نوازاہے ،وہ صدقہ جاریہ کی نیت سے ادارہ کابھرپورتعاون کریں ۔اللہ تعالیٰ اجر عظیم سے نوازیں گے ۔ آمین۔اہل خیرحضرات اس فون پے نمبرپررقم بھیج کراطلاع کرسکتے ہیں۔9570283804۔ اجلاس دستاربندی کی تیاری مکمل ہوچکی ہے ۔اجلاس میں بڑی تعدادمیں مدرسہ کے وابستگان اور عوام الناس کی شرکت کی توقع ہے۔یہ اطلاع مدرسہ دارالسلام اکرام نگربینی گیرمونگیرکے اساتذہ مولاناعبدالمالک قاسمی اورحافظ محمدثناء اللہ رحمانی نے میڈیاکوجاری کی ہے ۔

Tags: ایک دن میں مکمل قرآندستاربندیمدرسہ دارالسلام
ShareTweetSend
Previous Post

اردو اکادمی دہلی کا32 ویں اردو ڈرامافیسٹول

Next Post

پاکستان میں کمرتوڑمہنگائی کیخلاف مظاہرہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
پاکستان میں کمرتوڑمہنگائی کیخلاف مظاہرہ

پاکستان میں کمرتوڑمہنگائی کیخلاف مظاہرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In