اتوار, دسمبر 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ابوعاصم اعظمی کو پولس نے ان کی رہائش گاہ پر کیا نظربند

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 10, 2023
in خاص خبریں
0
سڑک پر نکلنے والے سبھی مذاہب کے جلوس پر قدغن لگے: ابو عاصم اعظمی
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

فرقہ وارانہ تشدد کے بعد مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کو غلط قرار دے کر احتجاج کا اعلان کیا تھا

ممبئی ممبئی مالونی تشدد کے بعد مسلم نوجوانوں کی یکطرفہ گرفتاری پر احتجاج کرنے سے قبل ہی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو پولس نے ان کی رہائش گاہ قلابہ میں نظربند کر دیا۔یہ دعویٰ سماجوادی پارٹی لیڈر کی جانب سے جاری ریلیزمیں کیا گیا ہے۔ اعظمی نے مالونی تشدد کے بعد مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کو غلط قرار دے کر احتجاج کا اعلان کیا تھا اس پر پولس حرکت میں آگئی او ر ابوعاصم اعظمی سمیت سماجوادی پارٹی رضاکاروں کو گھر پر زیر حراست رکھنا شروع کردیا جب اعظمی احتجاجی مظاہرہ کے لئے مضافاتی علاقہ ایڈیشنل کمشنر نارتھ دفتر کی جانب کوچ کرنے کی کوشش کرنے لگے تو انہیں پولس نے جبرا روک دیا اور گھر پر ہی نظر بند کر دیا یہاں تک کہ انہیں اپنے دفتر جانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی اعظںمی نے بتایا کہ پولس نے مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی ہے رام نومی کو شام سات بجے کے بعد مالونی جامع مسجد گیٹ نمبر سات اور پانچ پر جلوس میں شامل شرکانے جئے شری رام سمیت متنازع و دل آزار نعرہ بلند کیا اور رات دس بجے تک مسجدوں کے پاس سے ہٹنے کو تیار نہیں تھے تراویح کے نماز میں اس سے خلل پیدا ہو گئی اور مسلمانوں نے اعتراض کیا لیکن پولس نے یکطرفہ کاروائی کی ہے اگر سی سی ٹی وی فوٹیج کامعائنہ کیا جائے تو یہ ثابت ہو گا کہ کس نے دل آزار نعرہ لگایا تھا اور کس نے اشتعال انگیزیاں کی ہیں لیکن تشدد میں پولس نے مسلمانوں کو ہی ملوث قرار دیا انہوں نے کہاکہ حالات اب بھی خراب ہیں پولس کے اعلی افسران مورچہ روکنے کے لئے شب سے ہی سر گرم ہو گئے تھے اور سماجوادی لیڈران اور کارکنان کو حراست میں لیا گیا انہوں نے کہا کہ پولس کی یکطرفہ کاروائی پر احتجاج کرناکیا جرم ہے ۔ پولس جمہوری اقدار کےخلاف کام کر رہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی اور وزیر داخلہ ہم سے ملاقات کے لئے بھی تیار نہیں فون تک ریسیو نہیں کر رہے ہیں یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اس پر سرکار کو توجہ دینی چاہئے ۔ رام نومی پر مالونی میں تشدد کے بعد مسلم نوجوانوں کی یکطرفہ گرفتاریوں کے خلاف آج ممبئی پولس نے سماجوادی پارٹی کے احتجاجی مظاہرہ کو موخرکروانے کرنے کے لئے پارٹی لیڈران کو ان کے گھروں سے ہی اٹھاکر زیر حراست لینا شروع کر دیا جس کی وجہ سے سماجوادی پارٹی کارکنان ایڈیشنل پولس کمشنر نارتھ ریجن پر دھرنا کرنے سے قاصر ر ہے پولس نے قصدا اس احتجاج کو روکنے کے لئے رضاکاروں پردباؤ بنایا اتنا ہی نہیں نارتھ ریجن میں جوگیشوری ملاڈ مالونی ۔ ڈنڈوشی میں ایس پی کارکنان کے خلاف کاروائی کی گئی سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری کبیر موریہ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر کے اس پولس کارروائی کے خلاف احتجاج درج کروایا پولس کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ پولس نےرام نومی پر جو یکطرفہ کاروائی کی ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بنایا گیااتنا ہی تشدد میں دیگر افراد اور فسادیوں پرکارروائی سے پولس بھی قاصر ہے اسی لئے نارتھ ریجن پر مورچہ کا اعلان کیا تھا جس پرپولس نے نہ صرف کارروائی شروع کر دی ہے بلکہ سماجوادی پارٹی ورکروں کو گرفتاری بھی کیا جارہا ہے کئی ورکروں کو تو گھر میں ہی نظر بند کر دیا گیاہے انہیں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے یہ سراسر زیادتی ہے اس کے خلاف ہم اپنا آندولن جاری رکھیں کبیر موریہ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے جو نا انصافی کے خلاف احتجاج کیاتھا اسےدبانے کے لئے پولس نے کارکنا ن کو گرفتار کرنے شروع کردیا ہے اس سلسلے میں جب نارتھ ریجن کے ایڈیشنل کمشنر راجیو جین اور جوائنٹ پولس کمشنر ستیہ نارائن چودھری سے رابطہ کیا گیا تو رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ مالونی میں ایک مرتبہ پھر حالات کشیدہ ہو گئے ہیں پولس نے اس معاملہ میں اب سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے ساتھ ہی حالات پر نظر رکھی جارہی ہے ممبئی پولس نے سماجوادی پارٹی کے کارکنان کو اب نوٹس بھی ارسال کرنا شروع کر دی ہے اس کی تصدیق بھی ایس پی کارکنان نے کی ہے ممبئی میں مالونی تشدد کے بعد حالات قابو میں ہیں لیکن کشیدگی ہنوز برقرار ہے جبکہ اب اس تشدد پر سیاست بھی شروع ہو گئی ہے پولس اس پر بھی نظر رکھ رہی ہے ۔ ممبئی پولس ذرائع نے بتایا کہ جوکارروائی کی گئی ہے وہ بلا اجازت جمع ہونے کے لئے کی گئی تھی۔پولس کی کارروائی اور یکطرفہ گرفتاریوں کے بعد ایک مرتبہ پھر مسلمانوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی ہنوز برقرار ہے ۔

Tags: ابوعاصم اعظمیاحتجاجنظربند
ShareTweetSend
Previous Post

جے این یو میں ڈاکٹر سید تقی عابدی کا ’’باقیات اقبال: اہمیت و افادیت‘‘ پر خصوصی لیکچر

Next Post

وزیر تعلیم آتشی اور میئر شیلی اوبرائے نے وزیرآباد کے ایم سی ڈی اسکول کا اچانک دورہ کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
وزیر تعلیم آتشی اور میئر شیلی اوبرائے نے وزیرآباد کے ایم سی ڈی اسکول کا اچانک دورہ کیا

وزیر تعلیم آتشی اور میئر شیلی اوبرائے نے وزیرآباد کے ایم سی ڈی اسکول کا اچانک دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025
کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

دسمبر 10, 2025
ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

دسمبر 3, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

دسمبر 2, 2025
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ایس آئی آر کے خلاف ممتا بنرجی کی پے در پے ریلیاں

دسمبر 2, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In