جمعرات, جولائی 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

عالمی یوم قدس کے موقع پر مدرسۃ الزہرا میں لیکچرکا اہتمام

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 16, 2023
in دیارِ ملت
0
عالمی یوم قدس کے موقع پر مدرسۃ الزہرا میں لیکچرکا اہتمام
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:عالمی یوم قدس کی مناسبت سے آج مدرستہ الزہرا،واقع امام باڑہ غفرآن مآب میں ’’انتفاضۂ القدس اور استعمار کا توسیع پسندانہ نظام‘‘ کے موضوع پر دو لیکچرز کا اہتمام کیا گیا ۔پہلے لیکچر میں مولانا منہال زیدی نے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبلۂ اول پر مسلمانوں کا پہلا حق ہے ،اس لئے قبلۂ اول کی بازیابی کے لئے تمام مسلمانوں کو استعماری طاقتوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی سرزمین کو غصب کیاہے ،جس کی آزادی کے لئے جدوجہد ہم سب پر فرض ہے ۔’صدی معاہدہ ‘ کے ذریعہ جس طرح اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی تھی ،وہ اب ناکام ہوچکی ہے ۔استعمار کا توسیع پسندانہ منصوبہ بھی کامیاب نہیں ہوا اور فی الوقت اسے ہر محاذ پر شکست نصیب ہوئی ہے ۔مولانانے کہاکہ قبلۂ اول کی بازیابی،فلسطینی مظلوموں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا۔بغیر مسلمانوں کے اتحاد کے قدس کی بازیابی ممکن نہیں ۔
دوسرے لیکچر میں مولاناغلام رضا رضوی نے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل جس طرح مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر تشدد کررہاہے اور مظلوم فلسطینیوں کو مارتا رہتاہے ،اس کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے ۔افسوس یہ ہے کہ اقوام متحدہ بھی استعماری چالوں کا شکار ہے اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں اسرائیلی بربریت کے خلاف کوئی مناسب اقدام نہیں کیا جاتا۔تنہا ایران ہے جو اس مسئلے کو زندہ رکھے ہوئے ہےاور ہمیشہ مظلوموں کی حمایت میں سینہ سپر رہتاہے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان گیارہ روزہ جنگ کے موقع پر بھی عالم اسلام خاموش تماشائی بناہوا تھا،جبکہ اس وقت سب کو مشترکہ طورپر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کھڑاہونا چاہیے تھا۔مولانا نے کہاکہ اگر عالم اسلام اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرتاتو یروشلم کبھی اسرائیل کا پایۂ تخت تسلیم نہیں کیاجاتا۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین مرجعیت کا مرہون منت ہے اور آج بھی رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ العالی فلسطین کے مسئلے پر نہایت حساس اور سنجیدہ ہیں ۔مولانا غلام رضا رضوی نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کی مختصر تاریخ بھی طالبات کے لئے پیش کی ۔
اس پروگرام میں مدرسۃ الزہرا کی طالبات نے شرکت کی ۔انتظامات کی ذمہ داری مدرسے کی منیجر خواہر تسنیم جعفری نے نبھائی ۔تقاریر کے دوران مدرسے کی طالبات نے اسرائیل مردہ باد،امریکہ مردہ کے نعرے لگائے ،ساتھ ہی فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں بھی نعرے لگائے گئے ۔مجلس علمائے ہند نے اس پروگرام کے انعقاد میں تعاون پیش کیا۔

Tags: عالمی یوم قدسلیکچرمدرسۃ الزہرا
ShareTweetSend
Previous Post

پولیس حراست میں قتل کے ذمہ دار یوگی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیں: ڈاکٹر سید محمد آصف

Next Post

شراب گھپلا معاملہ میں سی بی آئی نے کیجریوال سے پوچھے ٥٦ سوالات

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی حکومت میں امیر دوستوں کی قرض معافی، غریبوں پر عائد ٹیکس میں اضافہ: کیجریوال

شراب گھپلا معاملہ میں سی بی آئی نے کیجریوال سے پوچھے ٥٦ سوالات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In