نئی دہلی: وزیر اعظم نے اڈیشا میں رونما ہوئے ریل حادثے کے سلسلے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب مودی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اڈیشا بھی جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا:
’’وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشا میں رونما ہوئے ریل حادثے کے سلسلے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جائزہ میٹنگ کے دوران متاثرین کے لیے بچاؤ، راحت رسانی اور طبی امداد کی فراہمی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘‘
’’وزیر اعظم نریندر مودی اُڈیشا کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ریل حادثے کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔‘‘
خیال رہے کہ اس حادثہ میں کم از کم ٢٤٤لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔