پیر, اپریل 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں مذہبی خبریں

ہدایت اور نجات کے لئے در حسینؑ پر آنا ہوگا: مولانا کلب جواد نقوی

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 21, 2023
in مذہبی خبریں
0
ہدایت اور نجات کے لئے در حسینؑ پر آنا ہوگا: مولانا کلب جواد نقوی
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:ماہ محرم الحرام کی دوسری مجلس کو امام باڑہ غفران مآب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نے ہندوستان میں شیعیت کی تاریخ کو بیان کیا ۔انہوں نے کہاکہ جس زمانے میں بہت زیادہ سہولتیں دستیاب نہیں تھیں ،اس وقت ہمارے بزرگوں نے تبلیغ دین کے لئے کس قدر زحمتیں برداشت کیں،ان کےبارے میں نوجوان نسل کو آگاہ ہونا چاہیے ۔انہوں نے بیان کیا کہ ہندوستان کی وہ پہلی شخصیت جو ہندوستان سے عراق تعلیم حاصل کرنے کے لئے گئی وہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید دلدار علی غفران مآبؒ کی تھی ،جنہوں نے اس وقت تمام سفری صعوبتیں برداشت کرکے پانی کے راستے عراق کا سفر اختیار کیا ۔اس کے بعد وہ ایران بھی گئے اور وہاں بھی تعلیم حاصل کی ۔اجتہاد کے درجے پر فائز ہونے کے بعد وہ ہندوستان واپس تشریف لائے اور لکھنؤ کو اپنی تبلیغ کا مرکز قرار دیا۔مولانانے کہاکہ ہمارے پاس آج جو کچھ بھی ہے وہ ہمارے علما کی محنتوں اور قربانیوں کا ثمرہ ہے ،اس لئے ہمیں اپنے علما کے خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے ۔
مولانا نے کہاکہ حسینؑ کی عزاداری کسی بادشاہ کی دولت کی مرہون منت نہیں ہے ۔یہ کہنا کہ اودھ کے نوابوں نے اپنی دولت کے بل پر غیر مسلموں کو عزاداری اور تعزیہ داری کی طرف راغب کیا،سراسر غلط ہے ،توکیا اندور اور جہاں بھی آج ہندو اور برادران اہل سنت عزاداری کرتے ہیں، انہیں بھی اودھ کی حکومت پیسے بھیجتی تھی؟ یہ صرف جھوٹ ہے اور عزائے امام حسینؑ کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔ہندوستان ہی نہیں دنیا میں جہاں بھی عزاداری اور تعزیہ داری ہورہی ہے وہ قربانیٔ امام حسینؑ کی عظمت اور تاثیر کی بنیاد پر ہورہی ہے ۔عزاداری پر یہ اللہ کا لطف خاص ہے جس کی بنیاد پر آج تک عزائےامام حسینؑ فروغ پارہی ہے ۔
مولانانے اپنی تقریر کے درمیان عزائے امام حسینؑ کی عظمت اور فضلیت کو بھی بیان کیا ۔مولانانے کہاکہ پیغمبر اسلام نےفرمایاہے کہ میرا حسینؑ ہدایت کا چراغ اور نجات کی کشتی ہے ۔اگر ہدایت اور نجات چاہیے تو درامام حسینؑ پر آنا ہوگا۔مجلس کے آخر میں مولانانے کربلا کے میدان میں امام حسینؑ کے ورود کو بیان کیا ۔بنی اسد سے کربلا کی زمین کی خریداری اور ان سے کئی گئی وصیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ،جس پر سامعین نے بے حد گریہ کیا۔

Tags: شیعیتمحرم الحراممولانا کلب جواد نقوی
ShareTweetSend
Previous Post

نوودیہ ودھیالے کشن گنج میں انعامی پروگرام کا انعقاد

Next Post

سڑکیں کشادہ کرنے کا اے پی پاٹھک کا حکومت سے مطالبہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سڑکیں کشادہ کرنے کا اے پی پاٹھک کا حکومت سے مطالبہ

سڑکیں کشادہ کرنے کا اے پی پاٹھک کا حکومت سے مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In