ریاست میں ٹھیکیداروں سے پچاس فیصد کمیشن طلب کرنے سے متعلق مواد ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر ہوئی یہ کارروائی
اندور:مدھیہ پردیش میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ سمیت تین رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اندور پولیس نے کہا ہے کہ اس نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور سابق مرکزی وزیر ارون یادو کے ٹویٹر ہینڈلرز کے خلاف بی جے پی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگانے کے لیے ایف آئی آر درج کی ہے۔
मध्य प्रदेश में ठेकेदारों के संघ ने हाईकोर्ट के मुख्य न्यायाधीश को पत्र लिखकर शिकायत की है कि प्रदेश में 50% कमीशन देने पर ही भुगतान मिलता है।
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) August 11, 2023
कर्नाटक में भ्रष्ट BJP सरकार 40% कमीशन की वसूली करती थी। मध्य प्रदेश में BJP भ्रष्टाचार का अपना ही रिकॉर्ड तोड़कर आगे निकल गई है।… pic.twitter.com/LVemnZQ9b6
اندور پولیس کمشنر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔دراصل مقامی بی جے پی کے لیگل سیل کے کنوینر نیمیش پاٹھک نے شکایت کی تھی کہ گیانیندر اوستھی کے نام سے ایک فرضی خط سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
اس خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاست میں ٹھیکیداروں سے پچاس فیصد کمیشن طلب کیا جا رہا ہے۔ اس خط سے متعلق خبروں کو ٹویٹ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی حکومت بدعنوانی میں ملوث ہے۔اس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے ٹویٹ پر پرینکا گاندھی واڈرا کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے پرینکا گاندھی سے اپنے الزامات پر ثبوت پیش کرنے کو کہا تھا اور خبردار کیا تھا کہ بی جے پی کے سامنے کارروائی کے آپشن کھلے ہیں۔ جمعہ کو پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ مدھیہ پردیش کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ایک خط لکھ کر شکایت کی ہے کہ انہیں 50 فیصد کمیشن دینے کے بعد ہی تنخواہ ملتی ہے۔