جمعہ, فروری 20, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مودی جنوبی افریقہ اور یونان کے دورہ پر روانہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 22, 2023
in خاص خبریں
0
اب مودی نے ‘ایک ملک ،ایک پولیس یونیفارم’ کی تجویز پیش کی
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج جنوبی افریقہ اور یونان کے چار روزہ دورے پر روانہ ہو گئے جس کے دوران وہ جوہانسبرگ میں 15ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔مسٹر مودی صبح تقریباً 10 بجے ایک خصوصی طیارے میں پالم فضائیہ کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وہ اپنے دو روزہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران برکس افریقہ آؤٹ رچ اور برکس پلس ڈائلاگ پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔ برکس سربراہی اجلاس پورے گلوبل ساؤتھ اور ترقی کے دیگر شعبوں کو تشویش کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔مسٹر مودی نے روانہ ہونے سے قبل اپنے بیان میں کہا ’’میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی دعوت پر جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کی صدارت میں منعقد ہونے والی 15ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے 22 سے 24 اگست 2023 تک جمہوریہ جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ برکس مختلف شعبوں میں ایک مضبوط تعاون کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ہم اس بات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ برکس پورے گلوبل ساؤتھ کے لیے باعث تشویش مسائل پر بات چیت اور غور و خوض کرنے کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے، جس میں ترقیاتی ضروریات اور کثیر جہتی نظام میں اصلاحات شامل ہیں۔ یہ سربراہ اجلاس برکس کو مستقبل میں تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کرنے اور ادارہ جاتی ترقی کا جائزہ لینے کا ایک مفید موقع فراہم کرے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ جوہانسبرگ میں اپنے قیام کے دوران، میں برکس – افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائلاگ پروگرام میں بھی شرکت کروں گا جوبرکس سربراہ اجلاس کی سرگرمیوں کے ایک حصہ کے طور پر منعقد ہوں گے۔ میں متعدد مہمان ممالک کے ساتھ بات چیت کا منتظر ہوں جنہیں اس تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
میں جوہانسبرگ میں موجود کچھ رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگوں کا بھی منتظر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے میں یونان کے وزیر اعظم عزت مآب کریاکوس میتسوتاکیس کی دعوت پر 25 اگست 2023 کو ایتھنز یونان کا سفر کروں گا۔ اس قدیم سرزمین کا یہ میرا پہلا دورہ ہوگا۔ مجھے 40 سال بعد یونان کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہماری دونوں تہذیبوں کے درمیان روابط دو ہزار سال پر محیط ہیں۔جدید دور میں ہمارے تعلقات جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور تکثیریت کی مشترکہ اقدار سے مضبوط ہوئے ہیں۔تجارت اورسرمایہ کاری، دفاع اور ثقافت اور عوام سے عوام کے مابین رابطوں جیسے مختلف شعبوں میں تعاون ہمارے دونوں ممالک کو قریب لا رہا ہے۔
میں اپنے یونان کے دورے کا منتظر ہوں جس سے ہمارے کثیرجہتی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغازہوگا۔

Tags: جنوبی افریقہمودییونان
ShareTweetSend
Previous Post

آہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گلزار اعظمی

Next Post

آیوشمان کھرانہ کی فلم ڈریم گرل 2 کا گانا جمناپار ریلیز

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آیوشمان کھرانہ کی فلم ڈریم گرل 2 کا گانا جمناپار ریلیز

آیوشمان کھرانہ کی فلم ڈریم گرل 2 کا گانا جمناپار ریلیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In