لکھنؤ:(یواین آئی) سماجوادی پارٹی(ایس پی) صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی کا کردار سازشی ہے۔ لالچ سے وہ اپنے اقتدار کی بھوک پوری کرنا چاہتی ہے۔ لوٹ اور بدعنوانی کا بول بالا ہے اور قانون کا راج چوپٹ ہے۔ ایک ٹریلین ڈالر کا جھوٹ پھیلا کر عوام کو جھانسہ دیا جارہا ہے۔ بی جے پی کی ان چالبازیوں سے محتاط رہنا ہے۔اکھلیش نے آج یہاں ریاستی ہیڈکوارٹر لکھنؤ میں جمع کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کا اقتدار سے باہر ہوجانا طے ہے۔ عوام سماجوادی پارٹی کی حکومت بنانا چاہتی ہے۔ سماج وادی پارتی کے ساتھ عوام ہیں اور عوام کا احترام سماج وادی پارٹی اور حکومت میں ہی محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی حکومت نے بجلی، بنائی، بی جے پی نے بجلی مہنگی کی اور لوگوں کو دھوکہ دیا۔ بی جے پی نے منڈیاں نہیں بنائیں۔ اسپتال میں دوا نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت میں انڈسٹریاں نہیں لگیں۔ترقی کچھ ہوئی نہیں۔ مجرمین بے لگا ہیں۔ بی جے پی حکومت نے خواتین کا احترام نہیں کیا۔ سانڈوں کے حملوں میں ریاست میں یومیہ لوگوں کی جانیں جارہی ہیں۔
ایس پی سربراہ نے کہاکہ بی جے پی حکومت کی نیت میں ترقیاتی کام کرنا نہیں ہے ۔ اگر کوئی عوامی نمائندہ عوامی تعاون سے کچھ ترقیاتی کام کرنا چاہتا ہے تو اس کی تحقیقات شروع ہو جاتی ہیں۔ ای ڈی اور سی بی آئی کو اپنے مخالفین کو ڈرانے اور انہیں فرضی کیسوں میں پھنسانے کے لیے پیچھے لگا دیا جاتا ہے۔ عوام اب اس ظالم بی جے پی حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ لوگ 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائیں گے اور اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے تمام امیدواروں کی جیت کو یقینی بنائیں گے۔
سماج وادی پارٹی کے قومی نائب صدر کرنموئے نندا نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ابھی سے کارکنوں اور عہدیداروں کو بوتھ لیول تک سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے جمع ہونا چاہیے۔ ووٹر لسٹ پر نظر رکھیں۔ عوام کو بتائیں کہ بی جے پی حکومت نے 10 سالوں میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔ اس کا مقصد 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کو تمام 80 سیٹوں پر جیت دلانا ہے۔