جمعہ, اگست 7, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

کانگریس ‘بھارت جوڑو یاترا’ کی سالگرہ پر 722 پدیاترائیں کرے گی

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 4, 2023
in خاص خبریں
0
ناگپور: پنچایت سمیتی الیکشن میں کانگریس کے "اچھے دن”
0
SHARES
26
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ نے پارٹی کارکنوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا ہے اور اس یاترا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پارٹی 7 ستمبر کو پورے ملک میں ضلعی سطح پر 722 پد یاترا منعقد کرے گی جس میں تمام بڑے لیڈران شرکت کریں گے کانگریس کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال 7 ستمبر کو پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے کنیا کماری سے کشمیر تک تاریخی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا آغاز کیا تھا۔ یہ ملک میں اب تک کسی بھی سیاست دان کی جانب سے کی جانے والی سب سے طویل پد یاترا ہے۔مسٹر گاندھی کی 4081 کلومیٹر طویل یاترا 136 دنوں تک جاری رہی اور 12 ریاستوں، دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں، 75 اضلاع اور 76 لوک سبھا حلقوں سے ہوتی ہوئی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر پہنچی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں مسٹر گاندھی نے وسیع پیمانے پر عوامی رابطہ کیا۔ اس دوران بے شمار لوگوں نے ان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل بتائے۔ کانگریس کے لیڈر نے یاترا کے دوران بچوں سے لے کر خواتین اور بزرگوں سے بات چیت کی اور لوگوں کے مختلف طبقات کے مسائل سنے ۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے دوران کانگریس کے سابق صدر نے سو سے زیادہ تنظیموں اور گروپوں کے لوگوں سے بات چیت کی۔ اس دوران 100 سے زیادہ جلسے ہوئے اور انہوں نے 13 بڑے جلسوں سے خطاب کیا۔ عوامی ملاقاتیں اور 12 پریس کانفرنسوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں لاتعداد ملاقاتیں اس یاترا کا حصہ تھیں۔
مسٹر وینوگوپال نے کہا، ’’بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ پر ہم پورے ملک میں 722 ’بھارت جوڑو‘ یاترائیں شروع کر رہے ہیں۔ یہ پدیاترا 7 ستمبر کو شام 5 بجے سے 6 بجے تک ملک کے ہر ضلع میں کانگریس کے سینئر لیڈروں کی قیادت میں منعقد کی جائے گی۔ یاترا کے بعد ملاقاتیں ہوں گی۔کانگریس کے لیڈر نے کہا، "حال ہی میں تشکیل دی گئی کانگریس کی سب سے اعلیٰ پالیسی ساز باڈی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 16 ستمبر کو تلنگانہ کے حیدرآباد میں ہو رہی ہے۔ اجلاس میں تلنگانہ کے لیے ‘پانچ گارنٹی’ اسکیموں کا اعلان کیا جائے گا۔ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے کے مطابق نئی تشکیل شدہ ورکنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ 17 ستمبر کو ہوگی اور پھر اس کی توسیعی میٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔ تمام سی ڈبلیو سی ممبران، پی سی سی صدر،سی ایل پی لیڈران اور پارلیمانی پارٹیوں کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔ مسٹر کھڑگے سی ڈبلیو سی کے ارکان، پی سی سی صدور اور سی ایل پی قائدین کے ایک قافلے کو بھی جھنڈی دکھائیں گے جو تلنگانہ کے 119 اسمبلی حلقوں میں سے ہر ایک کا دورہ کرے گا۔ اس کے بعد 18 ستمبر کو کانگریس کارکنان اپنے اپنے حلقوں میں بی آر ایس حکومت کے خلاف ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گے۔ قائدین متاثرین کے ساتھ ایک کمیونٹی لنچ میں شرکت کریں گے، جس کے بعد بھارت جوڑو مارچ ہوگا۔

Tags: بھارت جوڑو یاتراسالگرہکانگریس
ShareTweetSend
Previous Post

شیئربازار میں دوسرے دن بھی تیزی

Next Post

دہلی کو دنیا کا نمبرایک شہر بنانے کے لیے کجریوال حکومت کا ساتھ دے گی سی آئی آئی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی کو دنیا کا نمبرایک شہر بنانے کے لیے کجریوال حکومت کا ساتھ دے گی سی آئی آئی

دہلی کو دنیا کا نمبرایک شہر بنانے کے لیے کجریوال حکومت کا ساتھ دے گی سی آئی آئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کانگریس نے کیا بی جے پی ہیڈکواٹر کا گھیراؤ

دہلی کانگریس نے کیا بی جے پی ہیڈکواٹر کا گھیراؤ

جولائی 22, 2026
ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In