نئی دہلی( فرحان یحییٰ) لال قلعہ کے بالمقابل جامع مسجد کے مینار بازار کے پاس کبوتر مارکیٹ میں دوپہر تقریبا ساڑھے تین بجے تین نقاب پوش ہتھیار بند بدمعاشوں نے اچانک 35 سالہ شخص کے اوپر گولیاں چلا دیں۔ قابل ذکر ہے کہ عمران عرف ننھا نام کا یہ شخص اپنی دکان پر بیٹھا ہوا تھا تبھی اچانک 3 حملہ آور آئے اور گولیاں چلانی شروع کر دی۔ دو گولیاں عمران کے لگ گی۔ فائرنگ کرکے فورا بدمعاش فرار ہوگئے اور لہولہان حالت میں عمران کو ایل این جی پی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے خبر لکھے جانے تک قتل کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مولانا آزاد میڈیکل کالج کی مارچری میں رکھ دیا گیا ہے۔