لکھنؤ: عظمت اہل بیت کانفرنس و دستار حفظ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک نشست رام برساد بسمل کامپلیکس بالا گنج میں ہو ئی ۔نشست کی صدارت کر تے ہو ئے آل انڈیا محمد ی مشن یوتھ کے صدر حضرت سید محمد احمد کچھوچھوی نے بتایا کہ 30 اپریل 2023 کو مدرسہ اشرفیہ برکات رضاآدرش نگرنزد شیوم بھٹابرورہ حسین باری بالا گنج میں ہونے والے عظمت اہل بیت کانفرنس اور دستار حفظ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ جلسہ کی سرپرستی حضرت سید ایوب اشرف کچھو چھوی اور حضرت سید بابر اشرف کچھوچھوی ممبر خواجہ غریب نواز کمیٹی کی صدارت میں ہونے والے پروگرام میں تعلیم ، روزگار، ملک میں امن وامان گنگا جمنی تہذیب کو بر قرار رکھنے اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کے سلسلے میں علماء ومشائخ اور خانقاہوں کے سجادہ نشین چرچہ کریں گے ۔ کانفرنس میں خصوصی خطاب شہنشاہ خطابت غازی ملت حضرت مولانا سید محمد ہاشمی میاں کچھوچھوی کا ہو گا، ساتھ ہی خانقاہوں کے سجاد گان، علماء و مشائخ، آئمہ مساجد، اتر پردیش کے کئی خانقاہوں کے ذمہ داران تشریف لا رہے ہیں۔ اس پروگرام میں کچھوچھہ شریف ، بیلگرام شریف ، مکن پور شریف ، لکھنؤ ، ردولی شریف ، مین پوری ، کان پور ، نگرام شریف ، جگور ، گنج مراد آبا د، وغیرہ سے علماء و مشائخ تشریف لارہے ہیں ۔مولانا اعظم علی قادری اور قاری گلاب الدین کانفرنس کی نظامت کریں گے۔ تلاوت قرآن قاری صغیر احمد، قاری افتخار عالم حبیبی، قاری سید افضال اشرف پیش کریں گے۔ اس موقع پر نشست میں محمد عتیق خان ، سید آل مصطفیٰ، قاری افتخار ، ڈاکٹر سیف ، محمد آصف ، انیس حسن صدیقی ، سید محمد شاداب صدیقی ،وغیرہ موجود تھے ۔