ہفتہ, اگست 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

وکست بھارت کی تعمیرہو رہی ہے: مودی

یوم دستور کے موقع پر تمام معززین، مندوبین اور شہریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہندوستانی آئین کے 75 ویں سال پر فخر کی بات ہے

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 26, 2024
in دیار وطن
0
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 26 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو آئین کو حال اور مستقبل کے لیے رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اس کی بنیادی روح کے مطابق وکست بھارت کی تعمیر کر رہی ہے۔مسٹر مودی نے آج نئی دہلی میں سپریم کورٹ میں یوم آئین کے پروگرام میں شرکت کی۔ چیف جسٹس آف انڈیا مسٹر سنجیو کھنہ، سپریم کورٹ کے جج جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریا کانت، وزیر قانون و انصاف مسٹر ارجن رام میگھوال، اٹارنی جنرل آف انڈیا اور دیگر معززین اس تقریب میں موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے یوم دستور کے موقع پر تمام معززین، مندوبین اور شہریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہندوستانی آئین کے 75 ویں سال پر فخر کی بات ہے۔ اس موقع پر انہوں نے آئین ساز اسمبلی اور آئین ساز اسمبلی کے ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نےکہا کہ آج جب ہم یوم آئین منا رہے ہیں تو یہ نہیں بھولا جا سکتا کہ آج ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی برسی بھی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان ہر اس دہشت گرد تنظیم کو منہ توڑ جواب دے گا جس سے ہندوستان کی سلامتی اور سالمیت کو خطرہ ہے۔

آئین ہند کے بارے میں دستور ساز اسمبلی کے وسیع مباحثوں اور تبادلہ خیالات کو یاد کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے بابا صاحب امبیڈکر کا حوالہ دیا اور کہا ’’آئین محض وکیل کی دستاویز نہیں ہے، یہ ایک جذبہ ہے، یہ زمانہ کا نظریہ ہے‘‘۔ اس جذبے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا کہ آئین بنانے والوں نے ہمیں وقت وقت پر ملک، وقت اور حالات کے مطابق مناسب فیصلے لے کر آئین کی تشریح کرنے کی آزادی فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین بنانے والے اچھی طرح جانتے تھے کہ ہندوستان کے خواب اور امنگیں وقت کے ساتھ نئی بلندیوں کو چھوئیں گی اور آزاد ہندوستان کے لوگوں کی ضروریات بھی چیلنجوں کے ساتھ ساتھ ترقی کریں گی۔ اس لیے انہوں نے کہا کہ آئین بنانے والوں نے آئین کو محض ایک دستاویز کے طور پر نہیں بنایا بلکہ ایک زندہ، مسلسل بہتا ہوا دھارا بنایا ہے۔

مسٹر مودی نے کہا ’’ہمارا آئین ہمارے حال اور ہمارے مستقبل کے لیے رہنما ہے‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آئین نے اپنے وجود کے پچھلے 75 سالوں میں پیدا ہونے والے مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے صحیح راستہ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین نےہندوستانی جمہوریت کو درپیش ایمرجنسی کے خطرناک اوقات کا بھی سامنا کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آئین نے ملک کی ہر ضرورت اور توقعات کو پورا کیا ہے۔ انہوں کہا کہ یہ صرف آئین کی طرف سے دی گئی طاقت کی وجہ سے ہے کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا بنایا ہوا آئین آج بھی جموں و کشمیر میں نافذ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پہلی بار جموں و کشمیر میں یوم دستور منایا گیا۔

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ہندوستان تبدیلی کے ایک اہم دور سے گزر رہا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ آئین ہمیں رہنمائی کی روشنی کے طور پر صحیح راستہ دکھا رہا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اب ہندوستان کے مستقبل کا راستہ بڑے خوابوں اور بڑی قراردادوں کو حاصل کرنے کا ہے، مسٹر مودی نے کہاکہ آج ہر شہری کا مقصد وکست بھارت کی تعمیر ہے۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وکست بھارت کا مطلب ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر شہری کو معیار زندگی اور عزت و وقار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سماجی انصاف کو یقینی بنانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور آئین کی روح بھی ہے۔ لہذا، وزیر اعظم نے زور دے کر کہا، گزشتہ چند سالوں میں سماجی و اقتصادی انصاف کو یقینی بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے اور پچھلی دہائی میں 53 کروڑ سے زیادہ بینک اکاؤنٹس کھو ل کر لوگوں کو بینکوں تک رسائی دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں چار کروڑ لوگوں کو پکے مکانات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، گھر کی خواتین کو 10 کروڑ گیس سلنڈر کنکشن دیے گئے۔ مسٹر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی ہندوستان میں صرف 3 کروڑ گھر ایسے ہیں جہاں نل کا کنکشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی حکومت نے گزشتہ 5سے6 سالوں میں 12 کروڑ سے زیادہ گھریلو نل کے پانی کے کنکشن دیئے ہیں جس سے شہریوں اور خاص طور پر خواتین کی زندگی میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے آئین کی روح مضبوط ہوئی ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ آئین ہند کی اصل کاپی میں بھگوان رام، دیوی سیتا، بھگوان ہنومان، بھگوان بدھ، بھگوان مہاویر اور گرو گووند سنگھ کی تصویریں تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی ثقافت کی ان علامتوں کو آئین میں جگہ دی گئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ ہمیں انسانی اقدار کے بارے میں مسلسل آگاہ اور ذہن نشین رکھے۔انسانی اقدار آج کی ہندوستان کیپالیسیوں اور فیصلوں کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا کا نفاذ شہریوں کو انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سزا پر مبنی نظام اب انصاف پر مبنی نظام میں بدل گیا ہے۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ خواتین کی سیاسی شراکت میں اضافہ کے لیے تاریخی خواتین ریزرویشن بل متعارف کرایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیسری جنس کے لوگوں کی شناخت اور حقوق کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے اور دیویانگ لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے سہولیات فراہم کی گئیں۔

 

Tags: آئینآئین ساز اسمبلیبھارتیہ نیائے سنہتاخراج عقیدتدہشت گرد تنظیمشہریمودیہندوستانہندوستانی ثقافتوزیر اعظمیوم دستور
ShareTweetSend
Previous Post

جموں میں زائد از 50 مقامات پر چھا پے

Next Post

مصنفینِ کتب کے درمیان انعامات تقسیم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مصنفینِ کتب کے درمیان  انعامات تقسیم

مصنفینِ کتب کے درمیان انعامات تقسیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In