جمعہ, جنوری 9, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں "دعاء یونس” کے موقع سے تقریب کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 11, 2023
in دیار وطن
0
جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں "دعاء یونس” کے موقع سے تقریب کا انعقاد
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ:قرآن کریم سب سے بہتر اور افضل کتاب ہے، اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے، تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن کریم کو سیکھتا ہے اور سکھاتا ہے، ان خیالات کا اظہارجامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں منعقد دعاء یونس کے موقع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مفتی خالد انور پورنوی نے کیا، انہوں نے کہا: دنیا کچھ کہے، لیکن اللہ کے رسول، پیارے نبی محمد مصطفیٰ ﷺ نے سب سے افضل انسان ہونے کی سرٹیفیکیٹ آپ جیسے لوگوں کو دی ہے، جو قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے میں مصروف و مشغول ہیں،قرآن کریم کی تعلیم و تعلم کے سلسلہ میں جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ اور اس کے بانی حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نور اللہ مرقدہٗ کی خدمات کا بھی انہوں نے تذکرہ کیا، انہوں نے کہا: آج ہم یہاں بیٹھے ہیں، یہ ایک جنگل تھا، غلاظتوں کا انبار تھا، گائے، بیل، بھینس کا یہ ایک مسکن تھا، مگر اس کو ہریالی بنانے میں، بانی جامعہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نور اللہ مرقدہٗ، ان کے رفقاء نے بڑی محنت کی، اللہ نے قبول کیا،اورہم سب کو علم دین کی اشاعت اور تبلیغ کی توفیق عنایت فرمائی، انہوں نے کہا: اب تک اس ادارہ سے لاکھوں کی تعداد میں حفاظ فارغ ہوکر ملک و قوم کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں، ۲۰۱۶ میں ۲۰؍سالہ تقریب وجلسہ دستاربندی ہوئی تھی، اس میں ایک ہزار فارغین حفاظ کی دستاربندی عمل میں آئی، اسی طرح دوبار اسی ادارہ کے تحت آل بہار مسابقۃ القرآن الکریم کا بھی انعقاد عمل میں آچکا ہے، جس کی وجہ سے پورے بہار میں تجوید کی فضا بھی قائم ہوئی۔
واضح رہے کہ جامعہ مدنیہ کے قیام کے اول دن سے ہر جمعرات کو دعاء یونس لاالہ الا انت سبحنک انی کنت من الظلمین کا ورد ہوتا رہا ہے، آج بھی بروز جمعرات، بوقت ۷؍بجے صبح زیر صدارت جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ، زیر قیادت جناب مولانا محمد حارث بن مولانا محمد قاسم صاحبؒ اس کا انعقادعمل میں آیا، جامعہ مدنیہ کے تمام اساتذۂ کرام اور طلبہ کے علاوہ ہارون نگر سے مہدی امام صاحب، نصیر الحق صاحب، محمود عالم صاحب، رسول پور فتوحہ، مولانا محمد اسامہ غفرانی ودیگر معززین شہر شریک ہوئے، مہتمم جامعہ جناب مولانا محمد حارث بن مولانا محمد قاسم صاحبؒ نے مہمانوں کا پرزور استقبال کیا، اور جامعہ مدنیہ کی خدمات و شعبہ جات سے واقف کرایا، جس سے وہ بے انتہا متاثر ہوئے، تقریب کی صدارت کر رہے جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی نے بھی مختصر اور اہم خطاب فرمایا: انہوں نے کہا: انسان جب دنیا سے چلا جاتا ہے تو عمل کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے، مگر تین عمل کہ اس کا ثواب ملتا رہتا ہے، صدقہ جاریہ، ایسا علم چھوڑ کر جائے جس سےلوگ نفع اٹھائیں، ولد صالح جو ان کیلئے دعائیں کرتےرہیں، اس موقع سے جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے طلبہ نے قرآن کریم کی تلاوت، اور نعت نبیﷺ ایسے انداز سے پیش کیا کہ سامعین متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔مفتی عبد الاحد صاحب قاسمی، مولانا منہاج الدین صاحب قاسمی،مفتی اکرم، مفتی سیف الدین، مفتی احمد علی، مولانا عبد الغنی، مولانا عبد الرحمٰن، قاری دستگیر، قاری محمد صالح، مولانا امیر الہدیٰ، مولانا عبد الحسیب،مولانا محمد اکبر،حافظ محمدکیف ودیگراساتذہ جامعہ شریک ہوئے،جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی کی دعاء پر مجلس اختتام پذیرہوئی۔

Tags: جامعہ مدنیہ سبل پوردعاء یونس
ShareTweetSend
Previous Post

نوادہ :جامعہ یوسفیہ و جوسیف انٹر نیشل اسکول کا سنگ بنیاد

Next Post

منی پور میں عیسائیوں پر حملے کیخلاف تمل ناڈو اور کیرلا میں احتجاج

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
منی پور میں عیسائیوں پر حملے کیخلاف تمل ناڈو اور کیرلا میں احتجاج

منی پور میں عیسائیوں پر حملے کیخلاف تمل ناڈو اور کیرلا میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In