اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

دہشت گردی کے الزام میں پاکستانی ڈاکٹر کو امریکہ میں 18سال قید کی سزا

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 27, 2023
in اخبارجہاں
0
دہشت گردی کے الزام میں پاکستانی ڈاکٹر کو امریکہ میں 18سال قید کی سزا
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹر کو شدت پسند تنظیم داعش کے لئے کام اور دہشت گردی کے الزام میں 18سال قید کی سزا ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود کو دہشت گردی کے الزام میں 18 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی خبر کے مطابق31 سالہ پاکستانی ڈاکٹر نے دہشت گرد تنظیم داعش کے لیے کام کرنے کے ارادے کا اعتراف کر لیا۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود منی سوٹا کی میڈیکل کمپنی کے لیے کام کر رہا تھا، جس نے جنوری سے مارچ 2020ء میں دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت اور اس کے لیے کام کرنے کی غرض سے اردن جانے کا ارادہ ظاہر کیا، محمد مسعود کو مارچ 2020ء میں منی ایپلس ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ دوران حراست پاکستانی ڈاکٹر نے اعتراف کیا کہ وہ دہشت گرد تنظیم کو سپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، جس کے بعد منی سوٹا کی عدالت نے پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود کو 18 سال قید کی سزا سنا دی۔
یاد رہے جنوری 2020 اور مارچ 2020 کے درمیان محمد مسعود نے ایک شدت پسند تنظیم میں شامل ہونے کی غرض سے بیرون ملک سفر کو آسان بنانے کے لیے ایک خفیہ پیغام رسانی والی ایپلی کیشن استعمال کی تھی۔اس کے علاوہ محمد مسعود نے داعش میں شامل ہونے کی خواہش کے بارے میں متعدد بیانات دیے اور انہوں نے داعش اور اس کے رہنما کے ساتھ اپنی وفاداری کا عہد کیا۔تفصیل کے مطابق 216 ماہ کی سزا پانے والے مسعود نے امریکہ میں ’لون وولف‘ دہشت گردانہ حملے کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔21 فروری 2020 کو مسعود نے شکاگو سے مشرق وسطیٰ کے لیے طیارے کا ٹکٹ خریدا اور شام جانے کا ارادہ کیا۔ تاہم کرونا کی وبا کی وجہ سے عائد سفری پابندیوں کے باعث 16 مارچ 2020 کو ان کا سفر کا منصوبہ بدل گیا۔اس کے بعد مسعود نے منیاپولس سے لاس اینجلس جانے پر رضامندی ظاہر کی تاکہ ایک ایسے شخص سے ملاقات کی جا سکے جس کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ وہ انہیں داعش کے زیرانتظام کے علاقے تک پہنچانے کے لیے کارگو جہاز کے ذریعے سفر کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔19 مارچ 2020 کو مسعود نے روچیسٹر سے منیاپولس کا سفر کیا اور پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایم ایس پی) لاس اینجلس، کیلی فورنیا جانے والی پرواز میں سوار ہوئے۔
وہاں پہنچنے پر مسعود نے اپنی پرواز کے لیے چیک ان کیا جس کے میں ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس نے انہیں گرفتار کر لیا۔مسعود نے 16 اگست 2022 کو ایک شدت پسند تنظیم کو مالی مدد فراہم کرنے کی کوشش کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ انہیں جمعے کو سینیئر جج پال اے میگنسن کے سامنے سزا سنائی گئی۔ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس نے اس مقدمے کی تحقیقات کیں جبکہ منی سوٹا کے اسسٹنٹ امریکی اٹارنی اینڈریو آر ونٹر اور قومی سلامتی ڈویژن کے انسداد دہشت گردی سیکشن کے ٹرائل اٹارنی دمتری سلاوین نے اس مقدمے کی پیروی کی۔

Tags: پاکستانی ڈاکٹردہشت گردیسزا
ShareTweetSend
Previous Post

مدھیہ پردیش میں دلت نوجوان کے قتل پرکھڑگے کی برہمی

Next Post

نوح میں سیکورٹی سخت کر دی گئی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نوح میں سیکورٹی سخت کر دی گئی

نوح میں سیکورٹی سخت کر دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In