پیر, ستمبر 8, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فلسطین- اسرائیل جنگ

اسرائیلی حملے میں الشفاء اسپتال کا ایک حصہ تباہ

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 12, 2023
in فلسطین- اسرائیل جنگ
0
اسرائیلی حملے میں الشفاء اسپتال کا ایک حصہ تباہ
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ : غزہ میں اسرائیل اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ 37ویں روز بھی جاری ہے، جب کہ علاقے کے مکینوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کسی فوری جنگ بندی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ تازہ ترین میدانی پیشرفت میں، غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی حملے میں الشفاء کمپلیکس میں کارڈیالوجی کے شعبہ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہسپتال میں بجلی کی بندش سے 3 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں سمیت 5 بچے ہلاک ہو گئے۔
الشفاء کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے العربیہ کو تصدیق کی کہ اسرائیلی ٹینکوں نے عمارت کومکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے اور جلد ہی تمام خدمات بند کر دی جائیں گی۔
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اندر سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال کا زمینی اور ہوائی راستے سے محاصرہ کر رکھا ہے، ہسپتال کے ارد گرد جھڑپیں ہو رہی ہیں جب کہ ہسپتال کے اوپر اسرائیلی ڈرون پرواز کر رہے ہیں۔نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ ایمبولینسوں کو زخمیوں اور بیماروں کو الشفاء کمپلیکس تک لے جانے سے مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔زمینی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت میں غزہ شہر پر اسرائیلی حملوں کا نیا سلسلہ دیکھا گیا۔ جب کہ غزہ کی پٹی کے متعدد مقامات پر پرتشدد جھڑپیں اور اسرائیلی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ شمالی غزہ کے الشاطی کیمپ میں پرتشدد جھڑپوں میں پیش قدمی کررہی ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں اسلحہ کے ایک مبینہ گودام کو نشانہ بنایا ہے۔فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کے جنوب میں خان یونس میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں کم از کم 13 افراد شہید ہو گئے۔العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اندر سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال کا زمینی اور ہوائی راستے سے محاصرہ کر رکھا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں ایندھن ختم ہونے کے بعد کل ہفتہ کو مریضوں کے آپریشزروک دیے گئے تھے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ اسے طبی کارکنوں اور سینکڑوں بیمار اور زخمی لوگوں کی حفاظت کے بارے میں گہری تشویش ہے۔ شیر خوار بچے اور بے گھر افراد جو ابھی بھی ہسپتال کے اندر ہیں ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے اتوار کو بتایا کہ الشفاء ہسپتال کےساتھ اس کے رابطے منقطع ہوچکے ہیں اور انہیں وہاں کی صورت حال پر گہری تشویش ہے۔ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں پر "مسلسل بمباری” کی مذمت کی ہے۔ خاص طور پر الشفاء ہسپتال جس میں نرسری کے شعبہ سمیت دیگر شعبوں کو کئی بار نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی غیر سرکاری ایسوسی ایشن آف فزیشنز فار ہیومن رائٹس نے جمعہ کو الشفاء ہسپتال میں دو قبل از وقت نوزائیدہ بچوں کی موت کا اعلان کیا۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ "گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ہمیں الشفاء ہسپتال سے خوفناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نہ بجلی ہے، نہ پانی اور نہ ہی آکسیجن۔ فوجی بمباری سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ کے ساتھ ساتھ واحد جنریٹر کو بھی نقصان پہنچا ہے جس نے اب کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔محصور شمالی فلسطینی پٹی کے ہسپتالوں بالخصوص غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال کی صورتحال نے کئی بین الاقوامی اداروں کی تشویش میں اضافہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوچا) کے مطابق کل ہفتے کو اس شعبے کے کل 36 ہسپتالوں میں سے 20 "خدمت سے باہر” ہوگئے ہیں۔حماس کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 4506 سے زائد بچوں سمیت 11,078 سے زائد افراد شہید ہوئے، جو کہ بمباری کے آغاز سے اب تک ہونے والی کل ہلاکتوں کے تقریباً 40 فیصد کے برابر ہے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلی ڈرونالشفاء اسپتالحملہغزہکارڈیالوجی
ShareTweetSend
Previous Post

غزہ میں گھمسان کی جنگ، اسرائیلی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا

Next Post

غزہ کا الشفاء ہسپتال اورارد گرد کا علاقہ میدان جنگ میں تبدیل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
غزہ کا الشفاء ہسپتال اورارد گرد کا علاقہ میدان جنگ میں تبدیل

غزہ کا الشفاء ہسپتال اورارد گرد کا علاقہ میدان جنگ میں تبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

انصاف کے ساتھ ترقی زیادہ اہم: نتیش کمار

انتخابی تیاریوں میں نتیش ہوئے مصرف

ستمبر 5, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

پولیس نے میری گاڑی کا8لاکھ کا چالان کردیا:اکھلیش

ستمبر 5, 2025
درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

ستمبر 5, 2025
جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

ستمبر 5, 2025
دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

ستمبر 5, 2025
تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In