نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کو گجرات میں لوک سبھا انتخابات کے لیے اسٹار کمپینرز کے طور پر نامزد کیا ہے۔
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور راجیہ سبھا کے ممبران پارلیمنٹ سنجے سنگھ، راگھو چڈھا اور سندیپ پاٹھک کے ساتھ، کل 40 لوگوں کو اسٹار کمپینر نامزد کیا گیا ہے اور یہ فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کر دی گئی ہے۔سابق کرکٹر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ہربھجن سنگھ اور سواتی مالیوال کا نام اس فہرست میں نہیں ہے۔
چیف منسٹر کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ کو دہلی ایکسائز ڈیوٹی پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت عدالتی حراست میں ہیں اور تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ گجرات کی 26 لوک سبھا سیٹوں میں سے آپ انڈیا بلاک کے حصے کے طور پر دو سیٹوں، بھروچ اور بھاو نگر سے الیکشن لڑ رہی ہے، جبکہ کانگریس 24 سیٹوں سے الیکشن لڑ رہی ہے۔