بدھ, اکتوبر 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ایران میں حجاب اتارنے والی اداکارہ گرفتار

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 20, 2022
in اخبارجہاں, فن فنکار
0
ایران میں حجاب اتارنے والی اداکارہ گرفتار
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تہران(ایجنسیاں): ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکام نے ایک معروف اداکارہ کو سرپوش نہ اوڑھنے کی پاداش میں گرفتارکرلیا ہے۔اس خاتون نے ایک ویڈیو میں سرعام اپنا حجاب اتارا تھا۔ ایران کی مذہبی قیادت کو گذشتہ دو ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ملک گیراحتجاجی مظاہروں کا سامنا ہے۔ان مظاہروں کی قیادت خواتین ہی کررہی ہیں۔یہ کرد نژاد 22 سالہ خاتون مہساامینی کی تہران میں اخلاقی پولیس کے زیرِحراست موت کے بعد شروع ہوئے تھے۔
ایران کی مذہبی وسیاسی قیادت اور حکام ان مظاہروں کو ‘فسادات’ قراردیتے ہیں۔انھوں نے ملک کے مغربی دشمنوں پرالزام عایدکیا ہے کہ وہ انھیں بھڑکا رہے ہیں۔
ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی سخت ناقد ہنگامہ غازیانی کو ‘فسادات’ پراکسانے اور ان کی حمایت کرنے اور حزب اختلاف کے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
باون سالہ اداکارہ نے پہلے ہی اشارہ دیاتھا کہ انھیں عدلیہ نے طلب کیا ہے اور پھرانسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ لازمی حجاب کواتاررہی ہیں۔انھوں نے ہفتے کودیرگئے لکھا:’’شاید یہ میری آخری پوسٹ ہوگی لیکن میرے ساتھ جوکچھ بھی ہو،یہ بات جان لیں کہ ہمیشہ کی طرح میں اپنی آخری سانسوں تک ایرانی عوام کے ساتھ ہوں‘‘۔
ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ غازیانی بغیر کچھ کہے کیمرے کے سامنے ہیں اور پھر گھوم کر اپنے بالوں کو پونی میں باندھ رہی ہیں۔ گذشتہ ہفتے ایک پوسٹ میں انھوں نے ایرانی حکومت کو’بچوں کی قاتل‘قراردیا تھا اور اس پر 50 سے زیادہ بچّوں کو’قتل‘ کرنے کا الزام عاید کیا تھا۔
عدلیہ کی میزان آن لائن نیوز ویب سائٹ کے مطابق غازیانی ان آٹھ افراد میں شامل تھیں جنہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے’اشتعال انگیز‘مواد کی بناپر استغاثہ نے طلب کیاتھا۔ان میں تہران کی فٹ بال ٹیم پرسی پولس ایف سی کے کوچ یحییٰ گول محمدی بھی شامل تھے۔انھوں نے ایران کے قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو’’حکام کے کانوں تک مظلوم عوام کی آواز نہ پہنچانے‘‘پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا یہ بیان قومی فٹ بال ٹیم کی گذشتہ ہفتے قطر میں اتوار سے شروع ہونے والے عالمی کپ میں شرکت سے قبل صدرابراہیم رئیسی سے ملاقات کے بعد سامنے آیاتھا۔
میزان کی اطلاع کے مطابق مطرا ہجراور باران کوثری سمیت دیگر معروف اداکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں ایران کی معروف اداکاراؤں میں سے ایک ترانہ علی دوستی نے سوشل میڈیا پربغیراسکارف کے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
علی دوستی نے’’کسی بھی قیمت‘‘پراپنے وطن میں رہنے کا عہد کرتے ہوئے کہاکہ وہ کام بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اوراس کے بجائے احتجاجی کریک ڈاؤن میں ہلاک یا گرفتار ہونے والوں کے اہل خانہ کی مدد کریں گی۔ واضح رہے کہ مہساامینی کی موت سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے آغاز سے پہلے ہی ایرانی سنیما کی شخصیات دباؤمیں تھیں۔انعام یافتہ ہدایت کار محمد رسولوف اورجعفر پناہی کو اس سال کے اوائل میں گرفتارکرلیا گیا تھا اوروہ ہنوززیرِحراست ہے۔

Tags: اداکارہایرانحجاب
ShareTweetSend
Previous Post

پونے-بنگلور ہائی وے پر رفتار کا قہر،48 گاڑیوں کو ایک ساتھ پہنچا نقصان

Next Post

فٹ بال ورلڈ کپ سے مسلمانوں کو دور رہنے کی "دھمکی”

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
فٹ بال ورلڈ کپ سے مسلمانوں کو دور رہنے کی "دھمکی”

فٹ بال ورلڈ کپ سے مسلمانوں کو دور رہنے کی "دھمکی"

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In