نئی دہلی/ممبئی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): اتوار(20 نومبر 2022) کی رات کو پونے میں پونے-بنگلور ہائی وے کے نوالے پل پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں تقریباً 48 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پونے فائر بریگیڈ اور پونے میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ہندی اخبار جن ستا کی رپورٹ کے مطابق پونے سے بی جے پی ایم ایل اے سدھارتھ شرول نے ٹویٹر پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثے سے متعلق کوئی غیر تصدیق شدہ خبر شیئر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پونے-بنگلور ہائی وے پر نوالے پل پر ایک بدقسمت حادثہ پیش آیا۔
Unfortunate accident on Navale Bridge on #Pune–#Bengaluru Highway. Rescue teams from FireBrigade & PMRDA are on spot and tending to those injured.
— Siddharth Shirole (Modi ka Parivar) (@SidShirole) November 20, 2022
I request citizens to not share un-verified forwards &also refrain from visiting the spot & interfering with trained professionals.
معلومات دیتے ہوئے شرولے نے کہا کہ فائر بریگیڈ اور پی ایم آر ڈی اے کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور زخمیوں کا علاج کر رہی ہیں۔ میں شہریوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ غیر تصدیق شدہ خبریں شیئر نہ کریں اور جائے وقوعہ پر جانے سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ18 نومبر، 2022 کی صبح بھی ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر رفتار کا قہر دیکھا گیاتھا،جب ایک گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکراگئی تھی۔ اس خوفناک سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، جب کہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔
اس واقعے سے کچھ دیر قبل مہاراشٹر کے ناگپور میں سککھدرا پل پر کاروں اور بائک کے درمیان زبردست تصادم ہوا تھا جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کار نے ایک ساتھ کئی بائک کو ٹکر ماری تھی جس میں مختلف بائک پر سوار چار افراد پل سے نیچے کود گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
بتاتا چلوں، سائرس مستری کی موت بھی حال میں ہی مہاراشٹر میں ایک سڑک حادثہ میں ہوگئی تھی، جب سائرس مستری کی ممبئی کے قریب پال گھر میں ایک سڑک حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ سائرس مستری کی کار تیز رفتاری سے چل رہی تھی اور اچانک ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ مستری ایک مرسڈیز کار میں احمد آباد سے ممبئی واپس آ رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا تھا۔