جمعہ, فروری 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

ورلڈ کپ کرکٹ کے فائنل مقابلہ کیلئے احمدآباد دلہن کی طرح سج سنور کر تیار

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 17, 2023
in کھیل ایکسپریس
0
ورلڈ کپ کرکٹ کے فائنل مقابلہ کیلئے احمدآباد دلہن کی طرح سج سنور کر تیار
0
SHARES
40
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

احمد آباد : ورلڈ کپ کرکٹ کا فائنل اتوار کو احمد آباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایک لاکھ 30 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم کا پچ فائنل مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔آپ کو بتادیں کہ پورا احمد آباد شہر کرکٹ کے رنگوں میں رنگ گیاہے۔خیال رہے کہ جمعرات سے اسٹیڈیم کے باہر نیلی جرسی، ٹوپیاں اور ہندوستانی ٹیم کے جھنڈے بیچنے والی دکانیں لگ گئی ہیں۔
اسٹیڈیم کے قریب رہنے والے لوگوں نے لاکر کی سہولت بھی شروع کر دی ہے، تاکہ یہاں میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے آنے والے لوگ پیسے دے کر اپنا اہم سامان ان لاکرز میں رکھ سکیں۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے پاس فائنل کا ٹکٹ نہیں ہے لیکن وہ اسٹیڈیم کے باہر آکر سیلفیاں لے رہے ہیں۔ یہ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ کے لیے سیاحتی مقام کی طرح بن گیا ہے۔ایک بزرگ نے کہا کہ ہم نے ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹ نہیں خریدے لیکن میں اپنے پوتے کو یہ اسٹیڈیم دکھانے کے لیے لایا ہوں۔ جوناگڑھ سے آئے ویریندر بھائی نے کہا، ”مجھے ٹکٹ نہیں ملا، لیکن یہاں میلے کا اہتمام دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کا ہر کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہا ہے۔ ہندوستان کے جیتنے کا پورا امکان ہے۔‘‘
احمد آباد کے بیشتر ہوٹل بھرے ہوئے ہیں۔ گجرات کے فیڈریشن آف ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ نریندر سومانی کے مطابق "جب ہندوستان نے سیمی فائنل جیت لیا، تو اس شام سے آن لائن ہوٹلوں کی بکنگ شروع ہو گئی۔ کمروں کے کرایوں میں 6-7 گنا اضافہ ہوا ہے”۔ ہوٹل کے کمروں کا کرایہ جو عام دنوں میں 4 سے 5 ہزار روپے یومیہ ہوتا تھا ،اب 45 سے 50 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ورلڈ کپ فائنل کی وجہ سے احمد آباد کاایئرپورٹ بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل بن گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد کے 50-60 کلومیٹر کے دائرے میں موجود تمام ہوٹل بک ہو چکے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انڈین ایئر فورس کی سوریا کرن ایکروبیٹک ٹیم فائنل کے آغاز سے قبل ایئر شو کرے گی۔ اسٹیڈیم کے باہر موجود بہت سے لوگوں نے کہا کہ اگر ہندوستان جیت جاتا ہے تو پورے احمد آباد میں ایک بار پھر دیوالی منائی جائے گی۔ دریں اثنا، اے این آئی نے اطلاع دی ہے کہ فائنل کے پیش نظر، سنٹرل ریلوے 18 نومبر کی رات 10:30 بجے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس سے گجرات کے احمد آباد تک ایک خصوصی ٹرین چلائے گی۔ یہ ٹرین صبح 6.40 بجے احمد آباد پہنچے گی۔

Tags: احمدآبادفائنل مقابلہورلڈ کپ
ShareTweetSend
Previous Post

بہار میں امن و امان ختم، صدر راج لگانے کی ضرورت: چراغ

Next Post

کشمیر کے لوگوں کی خدمت کرنا ہماری منزل ہے:بخاری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے اسمبلی انتخابات ناگزیر:الطاف بخاری

کشمیر کے لوگوں کی خدمت کرنا ہماری منزل ہے:بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In