ممبئی(یواین آئی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم رام سیتو کا گانا جے شری رام ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فل مرام سیتو میں اکشے کمارکے ساتھ جیکلین فرنانڈیز اورنصرت بھروچا کا بھی اہم کردار ہے۔ یہ فلم ایک آرکیولوجیسٹ کے بارے میں ہے جسے یہ پتہ کرنے کی ذمے داری دی گئی ہے کہ رام سیتو سچ ہے یا صرف ایک کہانی۔ راماین کی کہانی کے مطابق رام سیتو کی تعمیر بھگوان شری رام کی فوج نے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کیا تھا اور یہ فلم اسی رام سیتو پل کو بچانے کے بارے میں ہے۔
رام سیتو کا گانا شری رام ریلیز ہو گیا ہے۔ ا س گانے میں اکشے کمار،نصرت بھروچا اور جیکلین فرنانڈیز نظر آرہی ہیں۔ گانے میں رام سیتو سے جڑی کہانی بھی دکھائی دے رہی ہے۔ اس گانے میں رام سیتو کی تلاش کی جا رہی ہے۔ اس کے لئے سائنس کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
جے شری رام گانے کو وکرم موٹرونسے نے گایا ہے۔ وہیں گانے کو شیکھر استو نے لکھا ہے۔ رام سیتو کی ہدائت کاری ابھیشیک شرما نے کیا ہے۔ یہ فلم 25اکتوبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔