اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے جملہ ارکان فارغ

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 1, 2022
in خاص خبریں
0
ٹوئٹر کے  بورڈ آف ڈائریکٹرز کے جملہ ارکان فارغ
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خود کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو افسر مقرر کر دیا

نئی دہلی/واشنگٹن(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو حال ہی میں خریدنے والے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خود کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مقرر کر دیا ہے جب کہ اس پلیٹ فارم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام نو ارکان کو بھی فارغ کر دیا ہے۔
برطانوی اخبار ‘گارڈین’ نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹوئٹر کی پیر کو سامنے آںے والی دستاویزات کے مطابق کمپنی نئے سرے سے تنظیمِ نو کرنے جا رہی ہے جس کے بعد بڑے پیمانے پر ملازمین فارغ بھی کیے جا سکتے ہیں۔
اخبار کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین کی تعداد میں ایک چوتھائی تک کمی کی جا سکتی ہے۔ امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ نے بھی ایلون مسک کے قریبی ذرائع سے ملنے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ٹوئٹر کے 25 فی صد ملازمین کو فارغ کیا جا سکتا ہے۔
‘واشنگٹن پوسٹ’ کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے پیر کو امریکہ میں نجی اداروں کے مالی امور دیکھنے والے سرکاری محکمے میں جمع کرائی گئی دستاویز سے واضح ہوتا ہے کہ ٹوئٹر اب مکمل طور پر ایلون مسک کے کنٹرول میں ہے جب کہ انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کو فارغ کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کمپنی کے کچھ ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جن میں سیلز، پروڈکٹس، انجیئنرنگ، لیگل اور سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے افراد شامل ہوں گے۔ ان ملازمین میں کئی افراد ایسے بھی ہیں جنہیں انتہائی زیادہ تنخواہیں ادا کی جاتی تھیں جو کہ سالانہ لگ بھگ تین لاکھ ڈالرز کے قریب تھیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے ہی ٹوئٹر کا انتظام سنبھالا تھا۔ اس سے قبل کمپنی کی خریداری کےلیے ان کے کئی ماہ تک مذاکرات ہوئے جب کہ قانونی معاملات بھی اس دوران سامنے آئے۔
ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز کے عوض ٹوئٹر کو خریدا ہے۔ وہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی مشہور ترین کمپنی ‘ٹیسلا’ اور خلا میں راکٹ بھیجنے والے ادارے ‘اسپیس ایکس’ کے بھی مالک ہیں۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر کا انتظام سنبھالتے ہی متعدد اعلیٰ عہدے داروں برطرف کر دیا تھا جن میں چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال، چیف فنانشل افسر نیڈ سیگل اور قانونی مشیر اور پالیسی چیف وجئے گڈے شامل تھے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ایلون مسک نے مذکورہ افراد پر الزام عائد کیا تھا وہ پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کی وجہ سے انہیں اور ٹوئٹر کے سرمایہ کاروں کو گمراہ کر رہے تھے۔اس بارے میں ٹوئٹر، ایلون مسک اور ایگزیکٹوز نے باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔ امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین کی تعداد لگ بھگ ساڑھے سات ہزار کے قریب ہے۔ ایلون مسک جس وقت اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خرید رہے تھے، اس وقت یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ ملازمین کی تعداد میں 75 فی صد تک کمی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ممکنہ طور پر کمپنی لگ بھگ دو ہزار ملازمین کے ساتھ چلائی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ پیر کو یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ ٹوئٹر کے وہ صارفین جن کے اکاؤنٹ ویریفائڈ ہیں اور انہیں ‘بلو ٹک’ تفویض کیا جا چکا ہے انہیں سبسکرپشن حاصل کرنا ہو گی جس کے تحت ایسے صارفین سے ماہانہ پانچ سے 20 ڈالرز تک وصول کیے جائیں گے۔اگر اس منصوبے کو قابل عمل بنایا گیا تو ایسے صارفین جو ادائیگی نہیں کریں گے انہیں ‘بلو ٹک’ سے محروم ہونا پڑے گا۔ تاہم اس منصوبے کے حوالے سے ٹوئٹر کی نئی انتظامیہ نے کسی بھی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
البتہ ایلون مسک نے گزشتہ روز بس ایک جملے پر مبنی بیان جاری کیا تھا کہ ٹوئٹر پر صارفین کے اکاؤنٹ ویری فائی کرنے کے پورے عمل کو از سرِ نو ترتیب دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ٹوئٹر نے گزشتہ برس ٹوئٹر بلو کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا تھا جس میں ایسے صارفین جنہوں نے ادائیگی کے عوض سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فارم کی پریمیم سروس لی تھی، انہیں شائع شدہ ٹوئٹس کو ایڈٹ کرنے کا بھی آپشن دیا گیا تھا۔ایلون مسک نے جب اپریل میں ٹوئٹر کی خریداری کا عمل شروع کیا تھا تو اس وقت انہوں نے بذریعہ ٹویٹ صارفین سے پوچھا تھا کہ کیا وہ ٹوئٹر میں ایڈٹ کے بٹن کے خواہش مند ہیں۔ایلون مسک کے اس سروے کے جواب میں لگ بھگ 70 فی صد افراد نے ہاں میں جواب دیا تھا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر سے سب سے پہلی ٹوئٹ مارچ 2006 میں اس کے بانی جیک ڈورسی نے کی تھی۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’میں ٹوئٹر بنانے میں مصروف ہوں۔‘

Tags: ایلون مسکبورڈ آف ڈائریکٹرزٹوئٹر
ShareTweetSend
Previous Post

راہل نے چار مینار کے سامنے ترنگا لہرایا

Next Post

سعودی ولی عہد کی سربراہی میں خلائی سپریم کونسل کے قیام کا فیصلہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سعودی ولی عہد کی سربراہی میں خلائی سپریم کونسل کے قیام کا فیصلہ

سعودی ولی عہد کی سربراہی میں خلائی سپریم کونسل کے قیام کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In