علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے ایڈمنسٹریٹو بلاک کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی سالانہ میگزین ’’حرف‘‘ کا اجراء کیا۔ وائس چانسلر نے جی 20 سربراہی اجلاس اور متعلقہ موضوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے میگزین کے خصوصی شمارے کو منظر عام پر لانے کے لئے لٹریری و ای -میگ کمیٹی اور ادارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔ میگزین میں شعبہ اور یونیورسٹی کے طلباء اور ریسرچ اسکالرز کی تخلیقات شامل ہیں۔رسم اجراء تقریب میں پروفیسر سلمیٰ احمد، ڈین، فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، پروفیسر جمال احمد فاروقی، چیئرمین، شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن، پروفیسر فضا تبسم اعظمی اور ڈاکٹر طارق عزیز (فیکلٹی انچارج، لٹریری و ای- میگ کمیٹی) ، ایڈیٹر یشسوی سنگھ، شریک ایڈیٹر عمر مصطفی اور ادارتی بورڈ کے اراکین موجود تھے ۔