جمعرات, جنوری 8, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ہماچل پردیش میں قدرتی آفات کے شکار افرادکیلئے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اکتوبر 1, 2023
in خاص خبریں
0
ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ ، ایک کنبہ کے 5 افراد سمیت 7 جاں بحق
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شملہ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں حال ہی میں تیز بارشوں کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے ریاستی حکومت کے خزانہ کھولتے ہوئے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت معاوضے کی رقم میں 25 گنا تک اضافہ کیا گیا ہے۔ آفت سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت کل 4500 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے، جس میں سے 750 کروڑ روپے خصوصی ریلیف پیکیج اور 1000 کروڑ روپے منریگا کے تحت خرچ کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ مکمل طور پر تباہ مکان کے لیے 1 لاکھ 30 ہزار روپے کا معاوضے کو ساڑھے پانچ گنا بڑھا کر 7 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں اس آفت کی وجہ سے 3500 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کچے مکان کو جزوی نقصان پر دیے جانے والے 4000 روپے کے معاوضے کو 25 گنا بڑھا کر ایک لاکھ روپے جب کہ پکے مکان کو جزوی نقصان پر دی جانے والی 6500 روپے کی رقم میں ساڑھے 15 گنا اضافہ کرکے ایک لاکھ روپے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 6930 کچے مکانات اور 5549 پکے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔مسٹر سکھو نے کہا کہ دکان یا ڈھابے کو نقصان ہونے پر ملنے والے25000 روپے کے معاوضے کو چار گنا بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گو شالہ کو نقصان ہونے پر 3000 روپے کے بجائے 50 ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آفت کی وجہ سے ریاست میں 670 دکانوں اور ڈھابوں کے ساتھ ساتھ 8300 گوشالہ بھی تباہ ہوئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرایہ داروں کو سامان کو نقصان ہونے پر ملنے والے 2500 روپے کے معاوضے میں 20 گنا اضافہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت انہیں 50 ہزار روپے کی امداد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے متاثرہ افراد کی تعداد 1909 ہے۔مسٹر سکھو نے کہا کہ اس مانسون سیزن میں 96 گائے اور بھینسیں، 16 گھوڑے اور گدھے اور 6 بچھڑے کی موت ہوئی ہیں، جن کے لیے امدادی رقم بڑھا کر 55 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ پہلے ان کے لئے بالترتیب 37500 روپے، 34000 روپے اور 20000 روپے ملتے تھے۔ بھیڑ یا بکری کی موت پرملنے والے 4000 روپے سے بڑھا کر 6000 روپے کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس آفت میں زراعت اور باغبانی کے شعبے کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ زرعی اور باغبانی کی زمین کو پہنچنے والے نقصان پر پہلے 3615 روپے فی بیگھہ کا معاوضہ بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فصل کے نقصان پر 500 روپے فی بیگھہ معاوضہ آٹھ گنا بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی زرعی اور باغبانی کی زمین سے سلٹ ہٹانے کے لیے مالی امداد 1384.61 روپے فی بیگھہ سے بڑھا کر 5000 روپے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفت سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے ریاست میں 37899بیگھہ زرعی اراضی، 17947بیگھہ باغبانی اراضی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 26490بیگھہ پر فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 42 بیگھہ میں سلٹ کی وجہ سے زرعی اور باغبانی کے قابل زمین کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے میونسپل کارپوریشن علاقوں میں صفائی کے کارکنوں یا مہاجر مزدور جو کم آمدنی والے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اس آفت سے ان کی رہائش گاہ کو نقصان ہوا ہے، ان کی بازآبادکاری کے لئے متعلقہ ضلع مجسٹریٹ مناسب زمین کا انتخاب کرکے انہیں متعلقہ میونسپل کارپوریشن کی مدد سے بحال کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت ان خاندانوں کو بجلی اور پانی کے کنکشن فراہم کرنے کا خرچ برداشت کرے گی جن کے گھر تباہی کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور نئے مکانات تعمیر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان خاندانوں کو گھر بنانے کے لیے سرکاری شرح پر سیمنٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

Tags: ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھوخصوصی امدادی پیکیج کا اعلانہماچل پردیش
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی والوں کو جلد کچڑے کے پہاڑوں سے ملے گی راحت: کیجریوال

Next Post

بکسرمیں زیر تعمیرتھرمل پاور پلانٹ کے مزدور ہڑتال پر

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
بکسرمیں زیر تعمیرتھرمل پاور پلانٹ کے مزدور ہڑتال پر

بکسرمیں زیر تعمیرتھرمل پاور پلانٹ کے مزدور ہڑتال پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In