بدھ, فروری 18, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ریگنگ مخالف ہفتہ منایاگیا

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 18, 2023
in آئینہ شہر
0
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ریگنگ مخالف ہفتہ منایاگیا
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بارہ اگست سے اٹھارہ اگست دوہزارتیئس تک ریگنگ مخالف ہفتہ منایاگیا۔انڈیا عرب کلچر سینٹر نے ایم اے کے طلبا کے لیے ایک مقابلہ منعقد کیا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ ریگنگ مخالف اشتہارات تیار کریں۔ان اشتہارات کو سینٹر کی لائبریری میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔مزید برآں ریگنگ مخالف ہفتہ کو فروغ دینے کی غرض سے سترہ اگست کو ایک مذاکرہ بھی رکھا گیا تھا جس کا مقصد طلبا اور فیکلٹی اراکین دونوں کو اس سلسلے میں منہمک رکھنا تھا۔
ریگنگ مخالف پروگراموں کے انعقا د کا مقصدطلبا کے درمیان ریگنگ کی لعنت کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔سینٹر کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر ناصر رضا کے استقبالیہ خطبے سے پروگرام کا افتتاح ہوا۔تمام طلبا کے لیے محفوظ اور معاون ماحول پیدا کرنے کی اہمیت پر انھوں نے زوردیا اور ریگنگ کی روک تھام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔پروفیسر خان نے تمام طلبا کا حوصلہ بڑھایا کہ وہ اپنے سینئر ز کے ساتھ بات چیت کریں تاکہ سینٹر اور اس کے کاموں سے متعلق اور زیادہ جان سکیں اور نئے طلبا اور سینئرز کے درمیان جو خلیج ہے اس کو بھی توڑنے میں یہ ماحول معاون ہو۔
انھوں نے کہاکہ ریگنگ روکنے کے لیے یونیورسٹی تما م طلبا کو سازگار اور معاون ماحول فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔انھوں نے کہا کہ ریگنگ کے خلا ف یونیورسٹی کی سخت پالیسی ہے اور جو بھی اس میں ملوث پائے جائیں گے ان کے لیے سخت سزامقرر ہے۔پروگرام کے اختتام پر طلبا نے یونیورسٹی ریگنگ مخالف پالیسی کی حمایت کا عہد کیا۔
ٹورزم ڈپارٹمنٹ اور فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز نے بھی سترہ اگست دوہزار تیئس کو اینٹی ریگنگ ویک منایا۔ریگنگ کی روک تھام کے مقصد سے اور ریگنگ کی سزا سے متعلق سپریم کورٹ اور یوجی سی کے رہنما خطوط سے بھی طلبا کو واقف کرایا۔اس کے مطابق ڈی ٹی ایچ ایم نے اشتہار سازی مقابلہ،نعرہ لکھنے کا مقابلہ اور نکڑ ناٹک جیسے متعدد پروگرا م منعقد کیے۔صدر شعبہ پروفیسر سارہ حسین نے طلبا کو اس موقع پر خطاب کیا اور انھیں اس بات کے لیے ترغیب دی کہ وہ کسی غلط کام میں ملوث ہونے کے بجائے تازہ واردان کیمپس کے لیے دوست ثابت ہوں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سوشل ورک ڈپارٹمنٹ نے بھی رینگنگ مخالف ہفتہ کے تحت اشتہار سازی اور نعرہ لکھنے کے مقابلے منعقد کیے۔طلبا نے ریگنگ مخالف سرگرمیوں سے متعلق جاذب نظر پوسٹر تیارکیے۔ کیمپس کو محفوظ اور سازگارجگہ بنانے کے تئیں جہاں طلبا آزادی اور عزت کے ساتھ تحصیل علم کرسکیں طلبا کی محنت اور ان کاوشوں میں ان کا جوش و جذبہ نظر آرہا تھا۔اشتہار سازی اور نعرہ کی تحریر کے لیے طلبا کو دو گھنٹے کا وقت دیاگیاتھا۔مقابلوں کی سب سے اہم بات صدر شعبہ پروفیسرنیلم سکھرامنی کا پیغام تھا جس نے یاددہانی کرائی کہ ہم جماعت ایک دوسرے کے حریف نہیں ہوتے بلکہ وہ ایک دوسرے کے لیے تعاون کا ذریعہ اور وسیلہ ہوتے ہیں۔انھوں نے اپیل کی کہ ہمیں ایک دوسرے کی صلاحیتوں،افکار،تصورات اور تخلیقیت کی قدر اور ستائش کرنی چاہیے۔پروگرام کے اختتام پر انھوں نے اعلان کیاکہ سارے اشتہارات شعبہ کے نوٹس بورڈ پرچسپاں کیے جائیں گے۔

Tags: انڈیا عرب کلچر سینٹرجامعہ ملیہ اسلامیہریگنگ
ShareTweetSend
Previous Post

بہار کے ارریہ میں صحافی ومل یادو کا قتل

Next Post

جیو نے لانچ کئے نئے ’ جیو۔ نیٹ فلیکس پری پیڈ پلان‘

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جیو نے لانچ کئے نئے ’ جیو۔ نیٹ فلیکس پری پیڈ پلان‘

جیو نے لانچ کئے نئے ’ جیو۔ نیٹ فلیکس پری پیڈ پلان‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In