ممبئی: آسکر ایوارڈ کے حامل اور عالمی شہرت یافتہ موسیقار، گلوکار و گیت نگار اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ برائے موسیقی اپنے نام کرلیا، اس طرح وہ ہندوستان میں سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے میوزک ڈائریکٹر بن گئے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں 2022ء میں ریلیز ہونے والی فلموں کےلیے 70ویں نیشنل ایوارڈز کا آج اعلان ہوا، جس میں آسکر ونر ہندوستانی موسیقار، گلوکار و گیت نگار اے آر رحمان کا نام اہم فہرست میں شامل ہے۔
انھوں نے یہ نیشنل فلم ایوارڈ بیسٹ میوزک ڈائریکٹر (بیک گراؤنڈ اسکور) منی رتنم کی تامل فلم پونیئن سیلوان پارٹ 1 میں اپنے کام پر جیتا، یاد رہے کہ یہ فلم 2022 میں بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
دوسرے نمبر پر ایسگنانی الیاراجہ ہیں، جنھوں نے موسیقی کے شعبے میں پانچ بار نیشنل ایوارڈ حاصل کیا اور آخری بار 2015 میں تامل فلم تھرائی تھپٹی کے لیے یہ ایواڈ جیتا تھا۔ تیسرے نمبر پر ہندی فلموں کے ڈائریکٹر وشال بھردواج رہے۔
- ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست کچھ یوں ہے:
- بہترین فیچر فلم: آتم (ملیالم)
- بہترین تفریحی فلم: کنٹارا (کنڑ)
- بہترین ہدایتکار: سورج آر بڑجاتیہ ( فلم: اونچائی)
- بہترین تیلگو فلم: کارتیکیا۲
- بہترین تمل فلم: پونیئن سیلون۔ ون (پی ایس وَن)
- بہترین ملیالم فلم: سعودی ویلکا
- بہترین کنڑ فلم: کی جے ایف۔۲
- بہترین ہندی فلم: گل مہر
- بہترین اداکار: رشبھ شیٹی (فلم: کنٹارا)
- بہترین اداکارہ: نتھیا مینن (فلم: تھروچترمبلم) اور مانسی پاریکھ (فلم: کچھ ایکسپریس)
- بہترین معاون اداکار: پون راج ملہوترا (فلم: فوجا)
- بہترین معاون اداکارہ: نینا گپتا (فلم: اونچائی)
- بہترین گلوکارہ: بامبے جے شری (چایوم وائل، فلم: سعودی ویلکا )
- بہترین گلوکار: اریجیت سنگھ (کیسریا، فلم: برہماستر)
- بہترین ایکشن ڈائریکشن: انباریو (فلم: کی جی ایف۔۲)
- بہترین کوریوگرافی: جانی ماسٹر، ستیش کرشنن (میگھم کروکاتھن، فلم: تیروچترمبلم)
- بہترین بیک گراؤنڈ موسیقی: اے آر رحمان (فلم: پی ایس وَن)
- بہترین موسیقار: پریتم (فلم: برہماستر)
- بہترین نغمہ: نوشاد سردار خان (فلم: فوجا)
- بہترین ایڈیٹنگ: مہیش بھوانیند (فلم: آتم)
- بہترین ساؤنڈ ڈیزائن: آنند کے (فلم: پی ایس وَن)
- بہترین اسکرین پلے رائٹر: آنند ایکرشی (فلم: آتم)
- بہترین مکالمہ نگار: ارپیتا مکھرجی، راہل وی چٹیلا (فلم: گل مہر)
- بہترین سنیماٹوگرافی: روی ورمن (فلم: پی ایس وَن)
- بہترین پروڈکشن ڈیزائن: آنندا ادھیا (فلم: اپراجیٹو)
- بہترین میک اپ: سومناتھ کنڈو (فلم: اپراجیٹو)
- بہترین کاسٹیوم ڈیزائنر: نکی جوشی (فلم: کچھ ایکسپریس)
- بہترین چائلڈ آرٹسٹ: سریپتھ (فلم: ملکپورم، ملیالم)
- بہترین وی ایف ایکس: برہماستر
- خصوصی ایوارڈ: منوج باجپائی (فلم: گل مہر) اور میوزک ڈائریکٹر سنجے سلیل چودھری (فلم: کدھیکان، ملیالم)1