ایٹا نگر، 9 مارچ (یو این آئی) اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نبام توکی نے آئندہ عام انتخابات سے قبل اروناچل پردیش کانگریس (اے پی سی سی) کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اے پی سی سی کے ایک رہنما نے ہفتے کے روز کہا کہ مسٹر ٹوکی نے اپنا استعفیٰ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی ) کو بھیجا، جس کے کچھ دن بعد پارٹی کے تین ایم ایل ایز نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی۔اے پی سی سی کے جنرل سکریٹری گیامر تانا نے کہا، ’’سابق وزیر اعلی نے اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وہ سینئر ایم ایل ایز کو دیگر سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے سے نہیں روک سکے‘‘۔
اس سے پہلے 25 فروری کو، چار اپوزیشن کانگریس ایم ایل اے میں سے دو، ڈوپاسیگھاٹ ویسٹ سے نینونگ ایرنگ اور تراپ ضلع کی بوردوریا-بوگاپانی اسمبلی سیٹ سے وانگلن لوانگ ڈونگ، نے آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے استعفیٰ دے دیا ہے، اور کانگریس پارٹی چھوڑ دی ہے۔ ایک بڑا جھٹکا لگا ہے.