بدھ, مئی 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

دہلی کا بجٹ ماؤں اور بہنوں کو مزید بااختیار بنانے والا ہے: کیجریوال

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 9, 2024
in آئینہ شہر
0
دہلی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں کجریوال نے "چوتھی پاس راجہ” کی کہانی سنائی
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز بجٹ کو ماؤں اور بہنوں کو بااختیار بنانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سماج کے ہر طبقہ کے لوگوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے وزیر خزانہ آتشی کے ذریعہ پیش کردہ سالانہ بجٹ 2024-25 پر بحث کے دوران اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا، "یہ بجٹ ایک ایسا بجٹ ہے جو ہماری ماؤں اور بہنوں کو مزید بااختیار بنائے گا۔ بجٹ میں 18 سال سے زیادہ عمر کی ہر خاتون کو 1000 روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اگر ایک گھر میں کئی خواتین ہیں اور وہ اہل ہیں تو ہر ایک کو اسکیم کے تحت 1000 روپے ملیں گے۔
مسٹر کیجریوال نے کہا، "آج ملک میں حکمرانی کے دو ماڈل چل رہے ہیں۔ ایک آپ کا ترقیاتی ماڈل اور دوسرا بی جے پی کا تباہی کا ماڈل۔آپ نے اپنے ترقیاتی ماڈل کے تحت سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کی مرمت کی ہے، مفت اور 24 گھنٹے بجلی فراہم کی ہے اور عمر رسیدہ لوگوں کو مذہبی یاترا پر لے جا رہی ہے۔ جبکہ دوسری طرف تباہی کے ماڈل کے تحت ED-CBI لگا کر اپوزیشن کی حکومتوں کو ختم کیا جارہا ہے اور ان کے اچھے کاموں کو روکا جا رہا ہے۔ جو لوگ دہلی میں ادویات، اسکول، محلہ کلینک اور بجلی کی سبسڈی روک رہے ہیں وہ دہلی والوں کے دشمن ہیں۔ دہلی کے لوگوں کو ایک ساتھ آنا ہوگا اور اپنے ان دشمنوں کو دہلی سے باہر نکالنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پورے ملک میں جا رہے ہیں اور ایک ایک ایم ایل اے کو 25 سے 50 کروڑ روپے میں خرید رہے ہیں۔ ان لوگوں نے اتراکھنڈ کی حکومت گرادی۔ اتراکھنڈ میں عوام نے ہریش راوت کی قیادت میں کانگریس کی حکومت بنائی تھی، لیکن انہوں نے ایم ایل اے خرید کر اتراکھنڈ حکومت کو گرادیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کرناٹک، مدھیہ پردیش، گوا، اروناچل پردیش کی حکومتوں کو گرایا۔ اب وہ ہماچل پردیش کی حکومت گرانے کے فراق میں ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب یہ لوگ ‘عآپ’ کو توڑنے میں لگے ہوئے ہیں، وہ ‘عآپ’ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ مستقبل میں ‘عآپ’ ہی انہیں ملک کے اندر چیلنج کر سکتی ہے، مختلف ریاستوں میں چیلنج کر سکتی ہے۔ اے اے پی تیزی سے ترقی کرنے والی پارٹی ہے اور عآپ کے لوگوں پر وہ قابو نہیں پا رہے ہیں۔ انہوں نے منیش سسودیا، ستیندر جین، سنجے سنگھ کو جیل میں ڈال دیا۔ اب وہ مجھے بھی جیل میں ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہلی کے اندر جو بھی کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، بی جے پی والے اس کام کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پھر بھی ہم نے دہلی والوں کا کوئی کام نہیں روکنے دیا۔ 9 سال گزرنے کے بعد بھی ہم دہلی میں صرف 530 محلہ کلینک بنا سکے ہیں، جب کہ پنجاب میں ہماری حکومت نے دو سال کے اندر 830 محلہ کلینک بنائے، کیونکہ اسے روکنے والا کوئی نہیں ہے۔

Tags: آتشیاروند کیجریوالاسکیمبجٹدہلیعام آدمی پارٹیوزیر خزانہ
ShareTweetSend
Previous Post

اروناچل پردیش کانگریس کے صدرمستعفی

Next Post

گئوکشی اورمویشیوں کی اسمگلنگ روکنے کیلئے مہاپنچائیت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
گائے اسمگلنگ معاملہ میں انوبرتا منڈل کی دختر سے تفتیش کی تیاری

گئوکشی اورمویشیوں کی اسمگلنگ روکنے کیلئے مہاپنچائیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In