لکھنؤ(یواین آئی)بی جے پی پر مسلم سماج کے تئیں منفی سوچ رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بدھ کو کہا کہ پسماندہ مسلم سماج کا راگ بی جے پی اور آر ایس ایس کا نیا شگوفہ ہے جبکہ سچائی یہ ہے کہ کانگریس کی طرح موجود حکومت کے میعاد کار میں بھی مسلم غریبی اور پچھڑے پن سے نہیں نکل سکے۔
مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ اپنے سطحی سیاسی مفاد کی خاطی’پسماندہ مسلم سماج’ کا راگ بی جے پی و آر ایس ایس کا اب نیا شگوفہ ہے جبکہ مسلم سماج پہلے مسلمان ہیں اور ان کے تئیں ان کی سوچ، نیت، پالیسی اور ان کا ٹریک ریکارڈ کیا اور کیس اہے یہ کسی سے بھی محذوف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ’بی جے پی کی مسلم سماج کے تئیں منفی سوچ کا نتیجہ ہے کہ ان کی حکومت میں بھی وہ تقریبا اتنے ہی غریب، پسماندہ اور جان مال مذہب کے معاملے میں غیر محفوظ ہیں جتنے وہ کانگریس اقتدار میں تھے۔ مسلم سماج کا دلتوں کی طرح پسماندہ و محروم بنے رہنا کافی تکلیف دہ و بدقسمت ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا’بی ایس پی کی یوپی میں چار بار رہی حکومت میں سروسماج کے مفاد۔ فلاح و سیکورٹی۔ احترام کے ساتھ ساتھ ہمیشہ نظر انداز کئے گئے دلت، پسماندہ و اقلیتی سماج کے لوگوں کے جان۔مال۔مذہب وغیرہ کا تحفظ اور انصاف کی گارنٹی یہاں پہلی بار قانون کے ذریعہ قانون کا راج قائم کرکے یقینی بنائی گئی۔