اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

بھوجپوری اداکارہ سحر افشاں نے کی اداکاری سے توبہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 8, 2022
in دیار وطن, فن فنکار
0
بھوجپوری اداکارہ سحر افشاں نے کی اداکاری سے توبہ
0
SHARES
36
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام کی راہ پر چلنے کے لیے انھوں نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا

نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):اتر پردیش میں بے حد مشہور بھوجپوری فلموں کی اداکارہ سحر افشاں نے اداکاری کی دنیا کو خود سے جدا کرتے ہوئے خدا کے بتائے راستے پر چلنا قبول کر لیا ہے۔ سحر افشاں نے فلم انڈسٹری سے دوری کافی دنوں سے بنائی ہوئی تھی، لیکن اب اس سلسلے میں باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ کبھی فلموں میں کام نہیں کریں گی۔ قومی آواز ڈاٹ کام کی اطلاع کے مطابق سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان سے ان کی نزدیکیاں گزشتہ کچھ دنوں میں کافی بڑھ گئی تھیں اور بتایا جاتا ہے کہ اس صحبت نے ہی سحر افشاں کو فلموں سے دور رہنے پر آمادہ کیا۔ اب سحر افشا نے ثنا خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلامی زندگی اختیار کر لیا ہے۔
سحر افشاں کا کہنا ہے کہ اسلام کی راہ پر چلنے کے لیے انھوں نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا ہے۔ زائرہ وسیم اور ثنا خان کے بعد اب سحر افشاں بھی فلم کی چمک دمک کو چھوڑ کر اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔ سحر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے زریعہ فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے پوسٹ میں کہا کہ گلیمر بھری لائف کو چھوڑ کر اب وہ اللہ کے بتائے راستے پر چلیں گی۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’میں آپ سبھی کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ میں اپنی باقی زندگی اسلامی تعلیمات اور اللہ کے بتائے راستے کے مطابق گزاروں گی۔ میں اپنی پچھلی زندگی کے لیے اللہ سے توبہ کرتی ہوں اور اللہ سے معافی کی طلب گار ہوں۔‘‘
اس پوسٹ میں سحر افشاں یہ بھی لکھتی ہیں کہ ’’میں اتفاق سے اس انڈسٹری میں آ گئی تھی۔ لیکن اب سب ختم کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ اگلی زندگی اللہ کے نام ہوگی۔‘‘ وہ بتاتی ہیں کہ شہرت اور دولت ملنے کے بعد بھی من کو کبھی سکون نہیں ملا۔ انھوں نے بچپن میں بھی اس طرح کی زندگی کا خواب نہیں دیکھا تھا، بس اتفاقاً اس انڈسٹری میں آ گئیں۔


بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان کے ہمراہ بھوجپوری فلم انڈسٹری کی ایکٹریس سحر افشاں

سحر افشاں کے فلم انڈسٹری چھوڑنے پر ثنا خان نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ثنا نے سحر افشا کے سوشل میڈیا پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے ’’میں تمھارے لیے بہت خوش ہوں۔ اللہ تمھیں ہر قدم پر کامیابی عطا کرے۔ تم اور بھی لوگوں کے لیے ترغیب کا ذریعہ بنو اور انسانیت کے لیے ذریعہ خیر بنو۔‘‘
سحر افشاں کے فلم انڈسٹری چھوڑنے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ فوزیہ خان کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’کسی چیز کو اچانک چھوڑنے کے لیے بہت ہمت چاہیے۔ کوئی بھی اداکار یا اداکارہ ایکٹنگ کی دنیا میں آنے کے لیے بہت محنت کرتا ہے، تب جا کر شہرت اور دولت ملتی ہے۔ ایسے میں اسلام کے لیے ایکٹنگ کو چھوڑنا سبھی کے لیے ایک ترغیب بھرا فیصلہ ہے۔ فوزیہ کہتی ہیں کہ اللہ جس کو چاہے ہدایت دے دے۔ دین کے لیے دنیا کو چھوڑنا ہدایت بھرا فیصلہ ہے۔‘‘ ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرنے والی ادیبہ کہتی ہیں کہ ’’یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی اداکارہ نے اسلام کی محبت میں گلیمر بھری زندگی چھوڑی ہو۔ پہلے بھی زائرہ وسیم اور ثنا خان جیسی بڑی اداکارائیں فلم انڈسٹری چھوڑ چکی ہیں۔‘‘ ادیبہ بتاتی ہیں کہ قرآنِ پاک میں ایک آیت ہے جس کا مطلب ہے ’’اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور اپنی طرف آنے کا راستہ دکھاتا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ سحر افشاں بھوجپوری فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار کھساری لال یادو اور پون سنگھ کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔ انھوں نے اپنے فلمی کیریر کی شروعات 2018 میں تیلگو فلم ’کرتا کرما کریا‘ سے کی تھی۔ اس فلم میں ان کے ذریعہ نبھایا گیا کردار لوگوں کو بہت پسند آیا تھا۔ بھوجپوری فلموں میں انھوں نے 2020 میں قسمت آزمائی کی تھی جب ’مہندی لگا کے رکھنا 3‘ ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں کھساری لال اہم کردار میں تھے۔ فروری 2021 کی سپرہٹ فلم ’گھاتک‘ میں وہ پون سنگھ کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ علاوہ ازیں وہ پون سنگھ کے ساتھ ہی ’لندن ڈریمز‘ میں بھی دکھائی دی تھیں۔

Tags: بھوجپوری اداکارہسحر افشاں
ShareTweetSend
Previous Post

شیوسینا کا انتخابی نشان "تیرکمان” منجمد

Next Post

امریکی اہلکاروں کی دوحہ میں طالبان لیڈروں سے ملاقات

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post

امریکی اہلکاروں کی دوحہ میں طالبان لیڈروں سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In