نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) منرل واٹر برانڈ بسلیری نے آج اداکارہ دیپیکا پادوکون کو اپنا پہلا عالمی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔کمپنی نے یہاں کہا کہ دیپیکا ایک مشہور ہندوستانی آئیکون ہیں، جن کی شہرت پوری دنیا میں ہے۔ ایک نئی مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں دیپیکا شامل ہیں ، اس مہم میں ہائیڈریشن کے بارے میں ایک نیا اور غیر معمولی نظریہ پیش کیا گیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ مہم سب کو پسند آئے گی اور لوگ بسلیری سے اپنی پیاس بجھانے کا لطف اٹھائیں گے۔
دیپیکا کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے پر تبصرہ کرتے ہوئے، کمپنی کے نائب چیئرمین جینتی چوہان نے کہا، "بسلیری ہائیڈریشن کا دوسرا نام ہے۔ پہلی بار، ہماری نئی مہم دیپیکا کے مشہور انداز میں ہائیڈریشن کا مزہ اور جوش لارہی ہے۔ ہم دیپیکا کو اپنی پہلی عالمی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل کرنے پر پرجوش ہیں۔