چنئی(یو این آئی) تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے منگل کو کہا کہ مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپوزیشن اتحاد کی طرف سے رکھے گئے لفظ انڈیا کے نام سے پریشان ہے اور ‘انڈیا’ کو ‘بھارت’ میں بدلنا چاہتی ہے۔’ایکس’ پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہندوستان کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا، "لیکن ہمیں نو سال بعد صرف نام بدلنا دیکھنے کو ملا ہے!”
انہوں نے کہا کہ ‘انڈیا’ اگلے سال لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کردے گا۔انہوں نے کہا کہ ” فاشسٹ بی جے پی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے غیر بی جے پی قوتوں کے متحد ہونے اور اپنے اتحاد کو مناسب طریقے سے انڈیا کا نام دینے کے بعد، اب بی جے پی ‘انڈیا’ کو ‘بھارت’ میں تبدیل کرنا چاہتی ہے”۔مسٹر اسٹالن نے کہا، ’’بی جے پی نے ہندوستان کو بدلنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ہمیں 9 سال بعد صرف نام ہی بدلنا ملا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی ایک لفظ ’انڈیا‘ سے خوفزدہ ہے کیونکہ وہ اپوزیشن کے اندر اتحاد کی طاقت کو پہچانتی ہے۔ الیکشن کے دوران ‘انڈیا’ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر دے گا!