منگل, جنوری 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

امریکہ میں فلسطینی نژاد 6 سالہ معصوم کا سفاکانہ قتل

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 16, 2023
in اخبارجہاں
0
امریکہ میں فلسطینی نژاد 6 سالہ معصوم کا سفاکانہ قتل
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

71 سالہ مکان مالک کواس جرم کی پاداش میں پولس نے گرفتارکیا،امریکی صدر کاواقعہ پر اظہارِ غم

واشنگٹن (یواین آئی) امریکہ میں ایک 71 سالہ شخص نے فلسطین نژاد 6 سالہ معصوم بچے پر 26 بار چاقو سے وحشیانہ حملہ کرکے اس کی جان لے لی جبکہ معصوم بچے کی ماں حملے میں شدید طور پر زخمی ہیں۔ایک 71 سالہ جوزف زوبا پر دو افراد کو مسلمان ہونے کی وجہ سے چھرا گھونپنے کے بعد قتل اور نفرت پر مبنی جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ول کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان موجودہ تنازعہ کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ ماں اور اس کے بیٹے پر حملے سے "دکھی” ہیں، جو فلسطینی نژاد امریکی تھے۔مسٹر بائیڈن نے ایک بیان میں کہا، "نفرت کے اس خوفناک عمل کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، اور یہ ہماری بنیادی اقدار کے خلاف ہے ۔امریکہ میں پولیس نے اس 71 سالہ شخص کو قتل اور نفرت پر مبنی جرم کے الزام میں گرفتار کیا ہے، جس نے ایک چھ سالہ فلسطین نژاد لڑکے اور اس کی ماں پر چاقو سے حملہ کیا، جس میں لڑکا ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کی 32 سالہ ماں کو شدید زخم آئے ہیں۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شکاگو کے مضافاتی علاقے میں ول کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ ”تفتیشی اہلکار اس بات کا تعین کرنے میں کامیاب رہے کہ اس وحشیانہ حملے میں دونوں متاثرین کو مشتبہ شخص نے اس لیے نشانہ بنایا، کیونکہ وہ مسلمان تھے۔”
ول کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ لڑکے پر سات انچ کے ایک فوجی طرز کے چاقو سے 26 بار حملہ کیا گیا۔ 32 سالہ خاتون کو بھی چاقو کے متعدد زخم آئے اور ان کی حالات تشویش ناک ہے، تاہم توقع ہے کہ وہ زندہ بچ جائیں گی۔ول کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے یہ بھی کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان موجودہ تنازعے کی وجہ سے متاثرین کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بیان کے مطابق ہفتے کی صبح اسے خاتون کی طرف سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی، جس نے بتایا کہ اس کے مکان مالک نے اس پر حملہ کر دیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتون نے بتایا کہ وہ ”باتھ روم میں بھاگیں اور اپنے حملہ آور سے لڑتی رہیں۔” جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تب تک خاتون اور لڑکے کے سینے، دھڑ اور اوپری حصے پر متعدد حملوں سے کئی زخم لگ چکے تھے۔ دونوں متاثرین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔شکاگو میں کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد ریحاب نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا، ”ہم غمزدہ ہیں، اور ہماری دعائیں پیارے لڑکے اور اس کی ماں کے ساتھ ہیں۔”
تنظیم نے متاثرین کی ایک فلسطینی نژاد امریکی لڑکے کے طور پر کی ہے، جو حال ہی میں چھ برس کا ہوا تھا، اور ان کی ماں کا نام حنان شاہین بتایا گیا ہے۔
سی اے آئی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا، ”ہم مقامی حکام کی سرکاری تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں، اس وقت ہم جس چیز کی تصدیق کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمارے اپنے گھر میں ایک چھ سالہ بچہ ہے، جس نے ابھی چند ہفتے قبل اپنی سالگرہ منائی تھی اورایک ماں ہسپتال میں شدید حالت میں پڑی ہیں، دونوں پر ایک درجن سے بھی زیادہ بار چاقو سے حملہ کیا گیا۔” تنظیم کے مطابق یہ خاندان گزشتہ دو برس سے اس گھر کے گراؤنڈ فلور پر مقیم تھا اور اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص ان کا مکان مالک تھا۔

Tags: چاقوفلسطینی نژادنفرت پر مبنی جرائموحشیانہ حملہ
ShareTweetSend
Previous Post

میزورم کےاسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے 39 امیدواروں کا کیا اعلان

Next Post

کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں برف باری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کشمیرمیں برف وباراں کا دور جاری

کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں برف باری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In