پیر, فروری 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

جامعہ رحمانی مونگیر میں تقریب تکمیل بخاری شریف اختتام پذیر

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 19, 2024
in دیارِ ملت
0
جامعہ رحمانی مونگیر میں تقریب تکمیل بخاری شریف اختتام پذیر
0
SHARES
31
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مونگیر(پریس ریلیز)جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں ختم بخاری شریف کا اجلاس کل بروزاتوار9/بجے صبح منعقد ہوا اور1/بجے دن میں بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوگیا،جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیرکے شیخ الحدیث جناب مولانا مفتی محمد اظہر صاحب مظاہری نے طلبہ کو بخاری شریف کا آخری سبق پڑھایا اورحدیث پڑھنے پڑھانے اور روایت کرنے کی اجازت دی ، اس سال جامعہ ہذامیں دورۂ حدیث شریف میں 38/طلبہ تھے۔جنہیں تقویٰ و طہارت پر قائم رہتے ہوئے حدیث پڑھنے پ اورپڑھانے کی اجازت دی گئی۔
اس موقعہ پر حاضرین اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے، مفتی محمد اظہر صاحب مظاہری نے امام بخاری ؒ کے مختصر حالات زندگی کا تذکرہ کرتے ہوئے صحیح البخاری کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالی اور فارغ ہونے والے طلبہ کو اپنے اندر اخلاص پیدا کرنے کی تلقین کی ،اس سے قبل جامعہ رحمانی کے ناظم تعلیمات جناب مولانا جمیل احمد صاحب مظاہری نے اپنے خطاب میں فارغ ہونے والے طلبہ کو عملی میدان میں کام آنے والی نہایت ہی قیمتی نصیحتوں سے نوازا اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ،مولانا نے فرمایا کہ آپ نے تعلیم کے ایک مرحلہ کو ضرور مکمل کرلیا ہے ؛لیکن ابھی آپ عالم نہیں بنے ہیں ؛بلکہ خود کو عالم بنانے کے قابل بن گئے ہیں۔
پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے مفتی سیف الرحمن ندوی استاذ جامعہ رحمانی مونگیر نے اپنی ابتدائی گفتگو میں حجیت حدیث پر مختصر اور جامع روشنی ڈالی اور انکار حدیث کا تاریخی جائزہ لیا ۔ اس سے قبل مولانا عبدالعلیم رحمانی ازہری استاذ جامعہ رحمانی مونگیر نے ’’رد قادیانیت حدیث کی روشنی میں‘‘کے عنوان پر انتہائی جامع اور پر مغز گفگتو کی۔ جس میں انہوں نے سجادگان خانقاہ رحمانی کے اصلاحی کارناموں کا بھی جائزہ لیا۔
اجلاس کا آغاز جامعہ ہذا کےاستاذ جناب مولاناقاری وسیم اخترصاحب قاسمی کی تلاوت سے ہوااور مولوی محمدتنویر عالم رحمانی ہفتم عربی نے نعتیہ کلام پیش کیا ،فارغ ہونے والے تمام طلبہ کی ترجمانی کرتے ہوئے مولوی محمد ضیاء الدین رحمانی شریک دورۂ حدیث نے الوداعی نظم کی شکل میں جذباتی تأثرات پیش کیے، جس کی وجہ سے تمام حاضرین آبدیدہ ہوگئے ۔
واضح رہے کہ اس موقعہ پر امیرشریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم سرپرست جامعہ رحمانی مونگیر کی شرکت یقینی تھی ، لیکن ایک نہایت ہی اہم میٹنگ کے لیے ان کو ایک سفرپر نکلنا پڑا جس کی وجہ سے وہ شریک نہیں ہوسکے ، مفتی محمد اظہر صاحب مظاہری کی رقت آمیز دعا پر مجلس کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہونچی اور آخر میں ناظم اجلاس مفتی سیف الرحمن ندوی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پر جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے ذمہ داران، اساتذہ کرام، کارکنان و طلبہ عظام اور بڑی تعداد میں قرب و جوار کے متعلقین و متوسلین اور معتقدین نے شرکت کی۔
جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے متعلقین و متوسلین جو اس پروگرام میں شریک نہیں ہو سکے ان کے لیے فکر و نظر آفیشیل یو ٹیوب چینل نے پورا پروگرام نشر کیا ہے جسے دیکھ کر بعد میں بھی وہ محظوظ ہو سکتے ہیں۔
مرسل

Tags: امام بخاری ؒجامعہ رحمانیختم بخاری شریفشیخ الحدیثمفتی محمد اظہر صاحب مظاہری
ShareTweetSend
Previous Post

وزیر خارجہ ایس جے شنکرکی فلسطینی ہم منصب سے ملاقات

Next Post

ملک میں ژالہ باری اور بارش کی پیشن گوئی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بارش نے شمال سے جنوب تک تباہی مچا دی

ملک میں ژالہ باری اور بارش کی پیشن گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In