منگل, فروری 17, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

پاکستانی نژاد کونسلر کا اسرائیلی سفیر اور برسلز پارلیمنٹ کیخلاف مقدمہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 8, 2024
in اخبارجہاں
0
پاکستانی نژاد کونسلر کا اسرائیلی سفیر اور برسلز پارلیمنٹ کیخلاف مقدمہ
0
SHARES
48
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد: برسلز کی مرکزی میونسپل کمیٹی، (1000 برسلز) کے پاکستانی نژاد کونسلر محمد ناصر چوہدری نے جھوٹ بولنے اور پھر اس کی پردہ پوشی پر یورپی یونین میں اسرائیلی سفیر اور برسلز پارلیمنٹ پر ایک ارب یورو ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق اپنے مقدمے میں ناصر چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی سفیر اپنے غلط اور جھوٹے الزامات کے ساتھ ملٹی کلچرل شہر کے طور پر برسلز کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں اور برسلز پارلیمنٹ اور بیلجئین میڈیا ان کے جھوٹ کو سچ بنانے میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔اس کیس کے حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق اس سال 13 جنوری کو پاکستانی نژاد کونسلر محمد ناصر چوہدری کی تنظیم فرینڈز آف برسلز نے برسلز پارلیمنٹ کے ممبران کے تعاون سے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں ایک ملٹی کلچرل تقریب منعقد کی تھی۔
اس تقریب کا آغاز پاکستانی امام کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا تھا لیکن اسی تقریب کے دوران ایک مسیحی مذہبی راہنما نے بھی بائبل پڑھا تھا۔ پاکستانی امام نے سورۃ الاحزاب کی آیات 41 سے 47 تک کی تلاوت کی تھی۔ جبکہ عیسائی پادری نے بائبل اشعیا کی 1-4 آیات کا اردو میں ترجمہ پڑھا تھا۔لیکن اس تقریب کے انعقاد کے ایک ماہ بعد دوسروں کے علاوہ یورپی یونین میں اسرائیلی سفیر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے اکاؤنٹ پر امام صاحب کی برسلز پارلیمنٹ کے مرکزی اسپیکر پر تلاوت کرتے ہوئے فوٹو کو لگا کر الزام عائد کیا کہ برسلز پارلیمنٹ میں امام صاحب سورۃ الاحزاب کی آیت 26 تلاوت کرتے ہوئے یہودیوں کو قتل کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ان کی اس ٹوئیٹ کو بنیاد بنا کر بیلجئین کے تمام ہی بڑے اخبارات اور ٹیلیویژن چینلز نے امام صاحب کی بڑی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کے الزام کو دہرا دیا۔
جس کے فوری بعد ناصر چوہدری کی پارٹی دباؤ میں آگئی اور اس نے کونسلر ناصر چوہدری اور امام صاحب سے فوری طور پر معافی کا مطالبہ کر دیا۔ اس مرحلے پر امام صاحب نے معاملے میں بہتری لانے کی غرض سے اپنے ساتھیوں کے مشورے کے ساتھ اپنا معذرت نامہ پارلیمنٹ کو بھجوا دیا لیکن کونسلر ناصر چوہدری نے یہ کہتے ہوئے معافی نامہ دینے سے انکار کردیا کہ یہ الزام ہی جھوٹ پر مبنی ہے۔جس پر انہیں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ سے محرومی کے علاوہ مختلف انتظامی انتقامی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ناصر چوہدری کے مطابق اس مقدمے کی اہم بات یہ ہے کہ برسلز پارلیمنٹ، اسرائیلی سفیر کے اس الزام کو نہ صرف بنا کسی ثبوت کے سچ مان رہی ہے بلکہ وہ اور بیلجیئن میڈیا اس تقریب میں موجود پادری صاحب کی موجودگی اور ان کی تلاوت کو بھی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کونسلر ناصر کا دعوٰی یہ بھی ہے کہ ان سے اس الزام کی تحقیقات کرنے کیلئے کسی نے رابطہ بھی نہیں کیا اور اسرائیلی سفیر کے الزام کو سچ مان کر (جسے بعد ازاں یہودیوں کی مرکزی تنظیموں نے آگے بھی پھیلایا) ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس صورتحال کے تناظر میں کونسلر ناصر چوہدری نے پولیس سے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے یورپین یونین میں اسرائیلی سفیر پر جھوٹ بول کر یہودیوں کےلیے ہمدردی حاصل کرنے اور پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی سفیر کی حمایت میں پادری کی موجودگی اور ان کی تلاوت کو چھپانے کے الزام کے تحت ایک ارب یورو کے ہرجانے کا مطالبہ کیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بیلجیئن میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ اس الزام کو آگے پھیلانے سے پہلے اس بات کی خود ہی تحقیق کرلیتے یا ان آیات کا ترجمہ ہی کروا لیا جاتا۔

Tags: اسرائیلی سفیربرسلز پارلیمنٹبیلجئین میڈیاپاکستانی امامپاکستانی نژاد کونسلرجھوٹمحمد ناصر چوہدریملٹی کلچرل
ShareTweetSend
Previous Post

سعودی ولی عہد کی” دعوت افطار” میں وزیراعظم پاکستان کی شرکت

Next Post

غزہ کی صورت حال کا ذمہ دار یہودی مذہب نہیں:سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
غزہ کی صورت حال کا ذمہ دار یہودی مذہب نہیں:سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی

غزہ کی صورت حال کا ذمہ دار یہودی مذہب نہیں:سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In