بدھ, جولائی 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عالم اسلام

غزہ کی صورت حال کا ذمہ دار یہودی مذہب نہیں:سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 9, 2024
in عالم اسلام, فلسطین- اسرائیل جنگ
0
غزہ کی صورت حال کا ذمہ دار یہودی مذہب نہیں:سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی
0
SHARES
54
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دبئی: رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے کہا ہے کہ غزہ میں درپیش صورتحال کے ذمہ دار یہودی نہیں ہیں، اسرائیل کی حکومت ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار ‘العربیہ انگلش’ کے رض خان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کا غزہ میں جاری جنگ کے ساتویں ماہ کے آغاز پر یہ انٹرویو غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ جس میں انہوں نے یہودیوں کے حق میں ایک طرح سے گواہی دی ہے کہ غزہ کی صورتحال کے ذمہ دار یہودی نہیں ہیں۔ اس لیے اسرائیلی حکومت اور یہودی مذہب کے ماننے والوں کے درمیان فرق کو ملحوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔العربیہ کا دعویٰ ہے کہ محمد العیسی کو مغرب کی دنیا میں اعتدال کی ایک ایسی آواز سمجھا جاتا ہے جو مسلمانوں اور غیر مسلموں دونوں سطحوں پر اعتدال پسند مانے جاتے ہیں اور پوری دنیا کے مذہبی رہنماؤں اور حکومتوں کے درمیان رابطے بڑھانے کے لیے ایک پل کا کام کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر محمد العیسی ان دنوں پاکستان کے نو روزہ دورے پر ہیں، جہاں وہ عیدالفطر کی نماز کی امامت کے علاوہ اسلام آباد میں سیرت میوزیم کا افتتاح سمیت ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔محمد العیسی نے کہا غزہ میں بچوں اور عورتوں کی ہلاکتوں کے واقعات انتہائی دل شکنی کے حامل اور ناقابل قبول ہیں۔ ہم سات اکتوبر سے مسلسل یہ تکلیف دہ صورتحال دیکھ رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہمیں انصاف کرنا ہوگا اور وہ یہ کہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ داری یہودی مذہب کے ماننے والوں پر نہیں اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے لیے ایک ایسی شخصیت ہیں جسے رہنمائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ وہژن 2030 سعودی عرب کو جدید خطور پر استوار کرنے کی ایک جامع شکل ہے۔محمد العیسی عالمی سطح پر ایک قابل قبول اور معتدل شخصیت ہونے کے ناطے دنیا بھر کا سفر کر چکے ہیں اور ہر جگہ اپنے اعتدال پسندانہ خیالات کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ وہ امریکی رہنماؤں کے علاوہ یہودی رہنماؤں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال میں رہتے ہیں۔ حتیٰ کہ نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کی موت کے واقعات کو بھی پوری ہمدردی سے دیکھنے والے رہنماؤں میں شامل ہیں۔ وہ مکہ میں مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر اور فرقوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے ان سب کی میزبانی کر چکے ہیں۔
محمد العیسی نے رض خان کے ساتھ اپنے انٹرویو میں مزید کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں اسلاموفوبیا کی وجہ اسلام کے بارے میں پائی جانے والے غلط تصورات ہیں۔ ڈاکٹر محمد العیسی سعودی عرب کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک ہیں اور ‘مسلم ورلڈ لیگ’ کے سیکرٹری جنرل ہیں۔انہوں نے العربیہ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اسلاموفوبیا کے بارے میں بھی تفصیلی بات کی ہے اور ان کی یہ گفتگو ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب اسلاموفوبیا دنیا بھر میں عملاً مسلم دشمنی اور اسلام دشمنی کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے ایک مذہبی رہنما کے طور پر اپنی آواز کو اس لیے بلند کیا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔
پچھلے مہینوں میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے واقعات میں تیزی دیکھنے کے بعد انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس تیز ہونے والی لہر کو روکا جائے۔ ماہ مارچ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مسجدوں میں نماز پڑھنے والوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کو ایک شیطانی طاعون سے تعبیر کیا تھا۔
العربیہ کے ساتھ انٹرویو میں محمد العیسی نے کہا کہ ‘اسلاموفوبیا کی بڑی وجہ مذہب کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں ہیں۔ ان غلط فہمیوں کو دور کرنا اور انہیں حل کرنا ضروری ہے۔ جو لوگ اسلام کے بارے میں کچھ تصور رکھتے ہیں یا سمجھنا چاہتے ہیں ، انہیں چاہیے کہ اسلام کو اس کے اصل ماخذ سے سمجھنے کی کوشش کریں۔ تاکہ انہیں اندازہ ہو سکے کہ حقیقتاً اسلام کیا ہے۔ نہ کہ بعض افراد کی طرف سے اسلام کی گئی تشریحات کی روشنی میں اسلام کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ کیونکہ یہ تشریحات اسلام کے دائرہ کار میں نہیں آتی ہیں۔ ہوسکتا ہے ان میں بعض تشریحات انتہا پسندانہ ہوں۔’انہوں نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے واضح طور پر کہا کہ ضروری نہیں کہ اسلاموفوبیا کی بڑی وجہ نفرت ہو۔ بلکہ بڑی وجہ غلط فہمی بھی ہو سکتی ہے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلی حکومتاسلاموفوبیاڈاکٹر محمد العیسیرابطہ عالم اسلامیغزہ
ShareTweetSend
Previous Post

پاکستانی نژاد کونسلر کا اسرائیلی سفیر اور برسلز پارلیمنٹ کیخلاف مقدمہ

Next Post

اگر حکومت بنتی ہے تو قبائلی حکومت مقامی سطح پر چلائی جائے گی: راہل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
‘بھارت جوڑو یاترا’ کا دوسرا مرحلہ 14 جنوری کو شروع ہوگا

اگر حکومت بنتی ہے تو قبائلی حکومت مقامی سطح پر چلائی جائے گی: راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In