اتوار, اگست 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

پاکستانی فوج کے "دھندے” پر چیف جسٹس کا تلخ تبصرہ

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 15, 2024
in اخبارجہاں
0
پاکستانی فوج کے "دھندے” پر چیف جسٹس کا تلخ تبصرہ
0
SHARES
56
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا”فوج نے شادی ہالز اور دیگر دھندے شروع کر رکھے ہیں، سب اپنے مینڈیٹ میں رہیں”

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دفاعی زمینوں پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ فوج نے دی گئی سرکاری زمین پر شادی ہالز اور دیگر دھندے شروع کر رکھے ہیں۔ سب کو اپنے مینڈیٹ میں رہنا چاہیے۔ اسلام آباد سے وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق چیف جسٹس نے کراچی میں تجاوزات اور دفاعی مقاصد کے لیے حاصل کردہ زمینوں پر کاروباری سرگرمیوں کے کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر اٹارنی جنرل، متروکہ وقف املاک بورڈ کے وکلا سمیت دیگر کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے دی گئی زمین پر شادی ہالز اور دیگر دھندے شروع کر رکھے ہیں۔ یقین دہانی کرائیں فوج صرف دفاع کا کام کرے کاروبار نہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سب کو اپنے مینڈیٹ میں رہنا چاہیے۔ فوج اپنا کام کرے اور عدالتیں اپنا کام جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ اصول تو یہی ہے کہ سب اپنا اپنا کام کریں۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ اگر آپ کو ایسی ہدایات ہیں تو عدالت کو یقین دہانی کرا دیں۔واضح رہے کہ کراچی تجاوزات کیس میں اعلیٰ عدالت فوج کے زیرِ استعمال زمین پر کمرشل سرگرمیوں پر پہلے بھی شدید برہمی کا اظہار کر چکی ہے۔نومبر 2021 میں کیس کی سماعت کے دوران سابق جج جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا تھا کہ دفاعی اداروں کا یہ کام نہیں کہ وہ سنیما گھر اور دیگر منافع بخش کام شروع کر دیں۔
سپریم کورٹ میں بدھ کو دورانِ سماعت متروکہ وقف املاک بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تنازع جس عمارت سے شروع ہوا تھا وہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہے جس کے الاٹیز نے جعلی دستاویزات پر زمین اپنے نام کر کے اسے فروخت کر دیا تھا اور اب وہاں پانچ منزلہ عمارت کھڑی ہے۔عدالتی بینچ میں شامل جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ پانچ منزلہ بلڈنگ بنتی رہی تب متروکہ املاک بورڈ تماشائی بنا رہا؟چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ملی بھگت کے بغیر غیر قانونی تعمیرات ممکن نہیں۔ متعلقہ محکمے کے انسپکٹرز اور اعلیٰ افسران کے اثاثے چیک کرانے چاہئیں۔
جسٹس قاضی فائز نے مزید کہا کہ کراچی کے سب رجسٹرارز کے اثاثوں کا آڈٹ بھی ایف بی آر سے کرانا چاہیے اور آمدن سے زائد تمام اثاثوں سے رقم مسمار کی گئی عمارتوں کے رہائشیوں کو ملنی چاہیے۔ سندھ حکومت یہ انکوائری کبھی نہیں کرے گی۔ڈائریکٹر جنرل سندھ بلدنگ کنٹرول اتھارٹی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کے محکمے میں کتنے انسپکٹرز اور افسران ہیں؟ جس پر ڈی جی ایس بی سی اے نے بتایا کہ مجموعی طور پر 1400 ملازمین ہیں جن میں چھ سو بلڈنگ انسپکٹر اور تین سو سینئر انسپکٹر شامل ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کی انتظامیہ نے نومبر 2021 میں کثیر المنزلہ عمارت نسلہ ٹاور کو مسمار کیا تھا۔

Tags: پاکستانی فوجچیف جسٹس آف پاکستاندفاعی زمیندھندےسماعت
ShareTweetSend
Previous Post

کسان تحریک کے سبب سڑکوں کی بندش سے یومیہ 550 کروڑ کا نقصان

Next Post

راجیہ سبھا کے لئےسنجے سیٹھ بی جے پی کے 8ویں امیدوار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راجیہ سبھا کے لئےسنجے سیٹھ بی جے پی کے 8ویں امیدوار

راجیہ سبھا کے لئےسنجے سیٹھ بی جے پی کے 8ویں امیدوار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In