اتوار, نومبر 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

اقرا انٹرنیشنل اسکول میں یوم آزادی کی مناسبت سے رنگارنگ تعلیمی و ثقافتی پروگرام

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 14, 2023
in آئینہ شہر
0
اقرا انٹرنیشنل اسکول میں یوم آزادی کی مناسبت سے رنگارنگ تعلیمی و ثقافتی پروگرام
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: آج بتاریخ ۱۴ اگست ۳۲۰۲ءجنوبی دہلی میں واقع اقرا انٹرنیشنل اسکول کے طلباءو طالبات کا رنگارنگ اورشاندار جشن یوم آزادی منعقد ہوا جس میں علاقہ کے مقتدر علمی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت اسکول کے ڈائریکٹر مولانا محمد اظہر مدنی حفظہ اللہ نے فرمائی۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مسلم مجلس مشاورت نئی دہلی کے جنرل سیکریٹری جناب ایم ایس ضحی صاحب اور مولانا عبدالمومن سنابلی صاحب شریک ہوئے۔اس کے علاوہ پروگرام میں بہت سارے حضرات و خواتین شریک ہوئیں اور سبھوں نے بچوں کے خوبصورت، معنیٰ خیزاور دیش بھکتی سے لبریز پروگرام کی ستائش کی اور ان کے بہترین مستقبل کے لئے دعائیں دی۔
پروگرام کا آغاز کلاس ششم کی طالبہ نور ثنا کلاس ششم اور ان کی سہیلیوں کی تلاوت کلام پاک اور ان آیات کے اردو اور انگریزی سے ہوا۔پھر چھٹی کلاس کی ایک طالبہ سمائرہ نے حدیث پیش کی جس کا اردو اور انگریزی ترجمہ بالترتیب عائشہ فہیم اور وفاءکلاس پنجم نے کیا۔ پھر کے جی کی ننہی منہی طالبات نے ویلکم سونگ پر خوبصورت پرفارم کیا۔یوم آزادی کے عنوان پراردو زبان میں کلاس نہم کی طالبہ صاعقہ نے، مسلم فریڈم فائٹرس کے عنوان سے انگریزی میں عشرہ سلیم نےاور وگیان اور ہمارا دیش بھارت کے عنوان سے ہندی میں حذیفہ کلاس ہشتم نے تقاریر پیش کیں۔ رقیہ ارشاد کلاس نہم نے ”وطنی نشا¿ت فیہ“ کے عنوان سے انتہائی خوبصورت انداز میں ایک نظم پیش کی جس پر لوگوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ عدنان سعید اینڈ گروپ نے ”فریڈم فائٹر“ کے عنوان سے ایک تمثیلیہ پیش کیا اور سامعین کے سامنے یہ بتانے کی کوشش کی کہ انسان کی زندگی میں آزادی کی کیا اہمیت ہے۔”موبائل ایڈکشن“کے ٹاپک پرصدا اینڈ گروپ نے ایک خوبصورت اور مفیدمکالمہ پیش کیا اور بچے پر موبائل کے برے اثرات کا تذکرہ کیا۔اسی طرح ”کسان“ کے عنوان پر ایک ڈرامہ پیش کیا۔ حمدان سعید اینڈ گروپ نے ”لندن دیکھا، پیرس دیکھا اور دیکھا جاپان۔۔“ نامی پوئم پر ایکٹ کیا۔نیز ترانہ¿ ہندی پر بھی اسکول کی کچھ بچیوں نے بہت خوبصورت انداز میں پرفارم کیا اور پروگرام کے اخیر میں قومی ترانہ جن گن من ادھی نایک پیش کیا گیا۔
بعد ازاں، اسکول کے ڈائریکٹر مولانا محمد اظہر مدنی نے سامعین کا شکریہ ادا کیا اوراپنے خطاب میں کہا کہ بلاشبہ آزادی ہم ہندوستانیوں کے لئے گنجینہ¿ رحمت ہے اور یہ ہمارے اسلاف کی بے پناہ قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ ہمارے اسلاف نے اس آزادی کے حصول کے لئے متحدہ اور مشترکہ کاوشیں صرف کیں، تب ہمارایہ ملک آزاد ہوا،ہمیں اس آزادی کی قدر کرنی چاہئے اور وطن کا وفادار شہری بننا چاہئے۔ اگر ہم وطن کے تئیں مخلص ہیں تو ہم اس کے آئین کو فالو کریں گے اور وطن کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کریں گے۔
مولانا محترم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آزادی کے لئے اٹھنے والی تحریکات میں جہاں ہر رنگ و نسل اور مذہب کے ماننے والے لوگ شریک تھے، اسی طرح اس تحریک میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بہ شانہ شریک رہیں اور بہادری کے بے مثال جوہر دکھائے۔ ہماری ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کی بہادری کے قصے تاریخ کے اوراق میں ثبت ہیں۔آج ضرورت ہے کہ ہم خود کو اپنے اسلاف کی تاریخ سے جوڑیں۔
مولانا موصوف نے بچوں کے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں نے حب الوطنی اور اصلاحی موضوعات پر جو پروگرام پیش کئے ہیں، یہ بہت خوش آئند ہیں اور یہ اس بات کے غماز ہیں کہ ہم درست سمت میں رواں دواں ہیں اور اس کے پیچھے اساتذہ و معلمات کی محنتیں شامل ہیں۔مولانا نے اپنے خطاب کے اخیر میں تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور قومی یکجہتی اور مذہبی رواداری کو بحال رکھنے کی نصیحت کی تاکہ ہمارے ملک میں امن و شانتی بحال رہے اور یہ ہمیشہ رو بہ ترقی رواں دواں رہے۔اس کے علاوہ اس پروگرام سے مہمان خصوصی ایم ایس ضحی اور مولانا عبدالمومن سنابلی نے خطاب کیا اور آپ حضرات نے پروگرام کی خوب ستائش کی اور اسکولی بچوں کو اپنی دعاو¿ں سے نوازا اور کامیاب مستقبل کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا پیشین گوئی فرمائی۔
اس پروگرام میں مزید جن حضرات نے شرکت کی ان میں مولانا سعیدالرحمن نورالعین سنابلی، مولانا عبداللہ سلفی، مولانا ضیاءالرحمان تیمی، قاری عبدالرحمان ثاقبی، اسکول کی پرنسپل محترمہ شہانا تبسم، محترمہ مہوش خان، محترمہ صبحی خان، محترمہ شہلاقمر،محترمہ شاہینہ رئیس، محترمہ ظفیرہ آفتاب، محترمہ امرین، محترمہ سلمی، محترمہ مہ جبیں، محترمہ سدرا، محترمہ رخسانہ وغیرہ اہم اور قابل ذکر ہیں۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض کلاس نہم کی دو طالبات ادیبہ اور شیزہ نے انجام دیئے۔پروگرام کے بعد حاضرین کے مابین شیرینی تقسیم کی گئی۔

Tags: اقرا انٹرنیشنل اسکولپروگرامیوم آزادی
ShareTweetSend
Previous Post

آئین کا تحفظ ہند کے ہر شہری کی اولین ذمہ داری: امیر شریعت

Next Post

بریلی:”وِبھاجن وِبھیشیکا اِسمرتی دِوَس” کے موقع پر مَون جلوس

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بریلی:”وِبھاجن وِبھیشیکا اِسمرتی دِوَس” کے موقع پر مَون جلوس

بریلی:"وِبھاجن وِبھیشیکا اِسمرتی دِوَس" کے موقع پر مَون جلوس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In