منگل, جولائی 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

بزم جامعہ، شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیراہتمام انٹر فیکلٹی مقابلوں کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 3, 2023
in آئینہ شہر
0
بزم جامعہ، شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیراہتمام انٹر فیکلٹی مقابلوں کا انعقاد
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

(نئی دہلی) سمینار ہال، شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فضا اس وقت سحر انگیز ہوگئی جب ماہر میریات پروفیسر احمد محفوظ نے حزنیہ لے میں میر کی مشہور غزل ”دیکھ تو دل کے جاں سے اٹھتا ہے“ ترنم کے ساتھ چھیڑ دی۔شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن ”بزم جامعہ“ کے زیر اہتمام غزل سرائی، مضمون نگاری اور طرحی غزل گوئی پر مشتمل انٹرفیکلٹی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف شعبوں سے انڈر گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے ۸۷ طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ افتتاحی کلمات میں صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے کہا کہ ’بزم جامعہ‘ طلبہ و طالبات کی نہایت فعال ادبی و ثقافتی تنظیم ہے، جس کا مقصد طلبا کا شخصی ارتقا اور پوشیدہ جوہر کی نمو پذیری ہے۔ غزل سرائی مقابلے میں جج کے فرائض انجام دیتے ہوئے معروف ترجمہ نگار اور شاعر ڈاکٹر سہیل احمد فاروقی نے کہا کہ غزل سرائی بنیادی طور پر آواز کی تہذیب کاری، حسن انتخاب، طرز ادا، آہنگ، تلفظ اور شعری ذوق کا امتحان ہے۔ دوسرے جج مشہور شاعر پروفیسر رحمن مصور نے کہا کہ غزل سرائی کو ثقافتی زندگی کی روح قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوت و صدا، موسیقی، لفظ و معنی کی ہم رشتگی اور کیفیات کے ظہور و نمود کے لیے یہ ایک خوبصورت وسیلہ ہے۔ ایڈوائزر بزم جامعہ ڈاکٹر خالد مبشر نے کہا کہ یہ شعبۂ اردو کے طلبا و طالبات کی ایک پرانی تنظیم ہے۔ اس کے ذریعے زرخام کو کندن بنانے کا جاں گسل عمل انجام دیا جاتا ہے۔مضمون نگاری مقابلے میں ۱۴ طلبا نے حصہ لیا۔ اس مقابلے کی خصوصیت یہ تھی کہ اس کا عنوان ”سوشل میڈیا اور سماج کا رشتہ“ شرکائے مقابلہ کو عین اسی وقت بتایا گیا تھا۔ اس مقابلے میں نگراں کے فرائض ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر راہین شمع اور ڈاکٹر خوشتر زریں ملک نے انجام دیے۔ طرحی غزل گوئی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔
اس مقابلے میں عین موقعے پر شرکائے مقابلہ کو دو مصرعِ طرح ”دیر و حرم سے گزرے اب دل ہے گھر ہمارا“ (میر) اور ”کوئی امید بر نہیں آتی“ (غالب) دیے گئے، جس میں مختلف شعبوں سے ۶۱ طلبہ و طالبات نے طبع آزمائی کی۔ اس مقابلے میں ڈاکٹر محمد مقیم اور ڈاکٹر غزالہ فاطمہ نے نگراں کے فرائض انجام دیے۔ مقابلہئ غزل سرائی میں ۱۲ طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جس میں محمد آصف اقبال انصاری (شعبۂ تعلیمات) کو اول انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ تابینہ شبیر (شعبۂ اردو) اور زینب مہدی (شعبۂ اردو)کو بالترتیب دوم اور سوم انعام دیے جانے کا اعلان کیا گیا۔
اس کے علاوہ شاہ گلاب اور محمد مہتاب عالم کو تشجیعی انعامات سے نوازنے کا فیصلہ لیا گیا۔ پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر راہین شمع اور ڈاکٹر غزالہ فاطمہ اس مقابلے کے نگراں تھے۔ بزم جامعہ کے جنرل سکریٹری عبدالرحمن نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے۔ جوائنٹ سکریٹری داؤد احمد، خازن زاہد اقبال اور اراکین مہتاب عالم علیمی، عبدالواحد رحمانی، اقرا خاتون، مسکان، نبیلہ کوثر اور رضاالرحمن نے ان مقابلوں کے انعقاد میں فعال کردار ادا کیا۔ اس موقعے پر پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر عمران احمد عندلیب، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی، ڈاکٹر شاہ نواز فیاض، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر روبینہ شاہین زبیری کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالر اور طلبا و طالبات موجود تھے۔

Tags: بزم جامعہجامعہ ملیہ اسلامیہشعبۂ اردو
ShareTweetSend
Previous Post

لوک سبھا میں ہنڈن برگ معاملے پرپھر ہنگامہ

Next Post

دارالعلوم وقف دیوبند میں سالانہ جلسہ انعامیہ کاانعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دارالعلوم وقف دیوبند میں سالانہ جلسہ انعامیہ کاانعقاد

دارالعلوم وقف دیوبند میں سالانہ جلسہ انعامیہ کاانعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In