لکھنو:(پریس ریلیز)یوتھ امائکس ایجو کےشنل سوسائٹی و ڈیلی اردو میڈیا کے باہمی اشتراک سے آج بتاریخ 4 فروری کو بمقام سینٹ روز پبلک اسکول ٹھاکر گنج میں انٹر اسکول نعت شریف مسابقہ کا انعقاد کیاگیا ۔عام طور پراس طرح کے پروگرام مدرسوں تک ہی محدود رہتے تھے ۔لیکن یوتھ امائکس ایجو کےشنل سوسائٹی اور اردو میڈیا کے ذریعہ یہ مسابقہ درجہ نرسری سے لے کر درجہ دس تک کے طلباءو طالبات کے لئے اسکول سطح پر پچھلے دس سالوں سے منعقد کی جارہی ہے ۔
بتاتے چلیں کہ نعت شریف ایک کلام ہے جو محمد عربی ﷺ کی شان میں لکھی وپڑھی جاتی ہے ۔ نعت شریف ہندی ، اردو ، پنجابی ، انگریزی زبانوں میں لکھی و پڑھی جاتی ہے ۔ نعت شریف پڑھنے کے لئے کسی مذہب یا زبان کی قید و بند نہیں ہو تی ہے اسے کو ئی بھی پڑھ سکتا ہے ۔ نعت شریف کا پڑھنا بھی ایک فن ہے ۔ اور اسی فن کو فروغ دینے کے لئے اس مقابلے کا انعقاد کیاجاتا ہے ۔ یہ مقابلہ اس بارتین گروپ میں ہوا ۔ گروپ اے میں کلاس نرسری سے لے کر ایک تک ، گروپ بی میں درجہ دو سے پانچ تک ، اور گروپ سی میں کلاس چھ سے لے کر آٹھ تک کے بچوں نے حصہ لیا ۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی محمد رفیع (قومی کھلاڑی ) معاون انچارج بھاجپا لکھنو رہے ۔ پروگرام کی صدارت مفتی ابو العرفان میاں فرنگی محلی نے کی ۔ جنہوں نے بچوں کو انعامات سے نوازا ۔پروگرام کے نظامت کے فرائض مولانا ابصار چشتی نے انجام دئے ۔ بطورفیصل معروف شاعر شکیل گیاوی و ممتازڈگری کالج کے سابق پرنسل پروفیسر عتیق احمد فاروقی موجود تھے ۔ اس موقع پر یوتھ امائکس ایجو کےشنل سوسائٹی کے سکرےٹری انور حسین ، سینٹ روز پبلک اسکول کے منیجر ڈاکٹر مسرور حسن خان ، اردو میڈیا کے بیو ر و چیف عامر صابری ،آل انڈیا محمدی مشن کے یوتھ صدر سید محمد احمد میاں ، شیعہ پی جی کالج کے سابق استاذ ثروت تقی ، عبےد علی ، ندیم اقبال صدیقی ،سمیت کثیر تعداد میں بچوں کے علاوہ ان کے سرپرست بھی مو جود تھے ۔ آخر میں پروگرام کے کنوینر ایڈو کیٹ رضا حسین نے تمام حاضرین کا شکر یہ ادا کیا ۔