اتوار, اگست 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

مرکزی بجٹ پر آئی او ایس میں پروگرام کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 3, 2024
in دہلی نامہ
0
مرکزی بجٹ پر آئی او ایس میں پروگرام کا انعقاد
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی ) ہندوستان کے مرکزی بجٹ 2024 پر انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں معیشت کے ماہرین نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اس پروگرام میں بجٹ کے مختلف پہلوو ں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس کے اثرات پر بحث کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر امیتابھ کنڈو نے کہاکہ بجٹ میںاقلیتوں کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کیاگیاہے ، تاثر دیاگیاہے کہ اضافہ ہواہے لیکن یہ اعدادوشمار کا کھیل ہے ، اقلیتوں کی ترقی اور بہتری کیلئے بجٹ میں بڑے پیمانہ پر اضافہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ انفراسٹرکچر کی بہتری، زرعی ترقی، اور صنعتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ خاص طور پر، MSMEs (Micro, Small, and Medium Enterprises) کے لیے خصوصی مراعات دی گئی ہیں تاکہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں اور اقتصادی ترقی کو تیز کیا جا سکے۔انہوں نے بہار اور آندھرا پردیش کے دیئے گئے خصوصی پیکج کا بھی ذکر کیا اور کہاکہ یہ دونو ریاستیں اس کی حقدار تھیں یہ الگ بات ہے اس میں سیاست بھی ہے اور اتحاد کو بچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ زرعی شعبے کے لیے بجٹ میں متعدد مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جن میں کسانوں کو سبسڈیز، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی اور زرعی مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانا شامل ہے۔ اس مرتبہ کے بجٹ میں حکومت بے روزگاری ختم کرنے بھی خصوصی توجہ دی ہے ۔

معرو ف ماہرمعاشیات پروفیسر ارون کمار نے بجٹ کے مالیاتی پہلوو ¿ں پر گفتگو کی اور کہا کہ مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بجٹ میں کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری سے ملک کی مجموعی ترقی ممکن ہو سکتی ہے۔انہوں نے بجٹ کے زرعی شعبے پر اثرات پر زور دیا اور کہا کہ کسانوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی اور سبسڈیز سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر نوشاد علی آزاد نے اپنے دارتی خطاب میں کہاکہ تعلیم، صحت، اور سماجی بہبود کے لیے مختص رقوم میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے لیکن ابھی بہت کم ہے ۔ نیشنل ہیلتھ مشن اور دیگر صحت سے متعلق اسکیموں کے لیے فنڈز بڑھا کر عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تعلیم کے میدان میں بھی نئی اسکیمیں اور موجودہ اسکیموں کے لیے اضافی فنڈز کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے اقلیتوں کے بجٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس میں مزید اضافہ کی ضرورت تھی لیکن توجہ نہیں دی گئی ہے ۔

آئی او ایس کے چیرمین پروفیسر افضل وانی نے کہاکہ یہ بجٹ ایک طبقہ کو نظر انداز کرنے والا ہے ، جو مالد ار ہیں ا ن کی دولت میں اضافہ ہوگا اور جو غریب ہیں ان کی غربت بڑھتی جائے گی ۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر حسینہ حاشیہ نے کی ۔

Tags: آئی او ایسانسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیزبہارجدید ٹیکنالوجیزرعی مصنوعاتمالیاتی استحکاممرکزی بجٹ
ShareTweetSend
Previous Post

یوم آزادی کی تقریبات میں کشمیر کے سرکاری ملازمین کی شرکت لازمی قرار

Next Post

اسماعیل ہنیہ علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپردِ خاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسماعیل ہنیہ علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپردِ خاک

اسماعیل ہنیہ علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپردِ خاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In