بدھ, جولائی 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

اسماعیل ہنیہ علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپردِ خاک

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 3, 2024
in خاص خبریں, عالم اسلام, قوس قزح
0
اسماعیل ہنیہ علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپردِ خاک
0
SHARES
104
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوحہ: تہران میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپردِ خاک کردیا گیا ۔ ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دوحہ کے لوسیل قبرستان میں علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپردِ خاک کردیا گیا۔نماز جمعہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی، جس میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، امیر قطر کے والد، حماس رہنما خالد مشعل، اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں، حماس ، فلسطینی تنظیموں الفتح اور اسلامی جہادکے نمائندوں اور دنیا بھر سے آئے اہم افراد نے شرکت کی۔
حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطینی پرچم اٹھائے سوگوار افراد کی بڑی تعداد جنازے میں شریک تھی، نعروں کی گونج میں اسماعیل ہنیہ کی میت امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں لائی گئی۔
اس موقع پر تا حد نگاہ لوگ ہی لوگ تھے گویا انسانوں کا سیلاب اُمڈ آیا تھا۔ سوگواروں نے فلسطینی پرچم تھامے ہوئے تھے اور فضا نعرۂ تکبیر اللہ اکبر اور کلمہ شہادت سے گونجتی رہی ۔اس عظیم مجاہد کی میت کو کاندھوں پر اُٹھائے تمام راستے شرکا پرنم آنکھوں کے ساتھ امت مسلمہ کے عروج اور فلسطین کو صیہونی ریاست کے شکنجے سے آزادی دلانے میں اپنی جان قربان کرنے والے اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔

Thousands gather in Qatar's Doha to attend the funeral of the Israeli-assassinated Hamas leader Ismail Haniyeh. pic.twitter.com/vewqgMEef2

— Press TV 🔻 (@PressTV) August 2, 2024

اسماعیل ہنیہ کے جسد خاکی کو قبر میں اتارا گیا تو فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھی اور شرکا ایک دوسرے سے گلے لگ کر رونے لگے۔ فلسطینی پرچم ہوا میں سربلند اور لہراتا رہا۔دعائے مغفرت میں فلسطین کی آزادی اور صیہونی ریاست کے خاتمے کی دعا بھی کی گئی۔ قرآنی آیات کی تلاوت سے فضا کو معطر کیا جاتا رہا اور یوں شرکا کے جدوجہدِ آزادیٔ فلسطین کے عزم کے ساتھ اس عظیم رہنما کا سفرِ آخر تمام ہوا۔

امیرِ قطر اور ترک وزیر خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی میت کے نزدیک کھڑے ہوکر دعائے مغفرت کی اور حماس رہنما خالد مشعل سے تعزیت کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق خامنہ ای سے اپنی آخری گفتگو میں کہا تھا کہ ’جب ایک لیڈر چلا جائے گا تو دوسرا لیڈر اس کی جگہ لے لے گا، یہ دنیا کا طریقہ ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔‘

اسماعیل ہنیہ نے ایرانی سپریم لیڈر سے کہا تھا کہ ’اللہ ہی ہے جو زندگی دیتا ہے اور لیتا ہے، وہی ہے جو ہمیں ہنساتا ہے اور رلاتا ہے لیکن جو چیز ہمیشہ رہے گی وہ انشاء اللہ امت مسلمہ ہے، بقول شاعر اگر ایک بزرگ ہمیں چھوڑ کر چلے جائیں تو دوسرے اس کی جگہ لیں گے‘۔آخری گفتگو میں حماس کے سربراہ نے خامنہ ای کے لیے دعا کی تھی ’خدا آپ کو لمبی عمر، سلامتی اور صحت عطا فرمائے‘۔

اس کے جواب میں خامنہ ای نے قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے شہید اسماعیل ہنیہ سے کہا تھا کہ ’ آپ ایک ایسا چھوٹا گروپ ہیں جو ایک بڑی فوج امریکا، نیٹو، برطانیہ اور دیگر ممالک کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے‘۔اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ’اسرائیل کو نیست و نابود کرنا ممکن ہے، انشاء اللہ وہ دن آئے گا جب فلسطین سمندر سے دریا تک قائم ہو گا‘۔


حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطینی پرچم اٹھائے سوگوار افراد کی بڑی تعداد جنازے میں شریک ہوئی۔نعروں کی گونج میں اسماعیل ہنیہ کی میت امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں لائی گئی۔یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز تہران میں بھی ادا کی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی تھی۔

Tags: اسماعیل ہنیہحماس رہنماعلامہ یوسف القرضاویقطرمسجد امام محمد بن عبدالوہابنماز جنازہ
ShareTweetSend
Previous Post

مرکزی بجٹ پر آئی او ایس میں پروگرام کا انعقاد

Next Post

حکومت ہند نے گرمی سے پریشان کھلاڑیوں کے لیے اے سی کا انتظام کیا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
حکومت ہند نے گرمی سے پریشان کھلاڑیوں کے لیے اے سی کا انتظام کیا

حکومت ہند نے گرمی سے پریشان کھلاڑیوں کے لیے اے سی کا انتظام کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In