بدھ, اپریل 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home سیاست

ہماچل پردیش میں کانگریس حکومت اپنی مدت پوری کرے گی: سنگھ

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 14, 2024
in سیاست
0
ہماچل  پردیش میں کانگریس حکومت اپنی مدت پوری کرے گی: سنگھ
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

منڈی، 14 مئی (یواین آئی ) ہماچل پردیش کے منڈی پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار اور تعمیرات عامہ کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے کہا ہے کہ منڈی کو ملک کا ایک مثالی پارلیمانی حلقہ بنانے کے لیے یہاں کے لوگوں کی بنیادی سہولیات کو وسعت دی جائے گی۔ سنگھ نے کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت پوری طرح سے مضبوط اور مستحکم ہے اور اپنی مدت پوری کرے گی۔منگل کو منڈی ضلع کے سراج اسمبلی حلقہ کے چھتری، گاڑھاگوسین اور تھاٹا (گھنیار) میں اپنی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ سراج علاقہ پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ ریاستی حکومت نے کیڑے مار ادویات اور فنگسائڈزپر سبسڈی بحال کرکے کسانوں اور باغبانوں کو بڑی راحت دی ہے۔ دودھ کی امدادی قیمت میں اضافہ کرکے جانوروں کے فارمرز کو بھی ریلیف دیا گیا ہے۔ سیب کی پیکنگ کے لیے یونیورسل کارٹن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی بننے کے بعد وہ سیب کی درآمدی ڈیوٹی بڑھانے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔سنگھ نے کہا کہ ان کے والد مرحوم ویربھدر سنگھ جو ریاست کے چھ بار وزیر اعلیٰ رہے، نے ریاست کی ترقی کو جو رفتار دی، اب وہ مرکز میں جا کر اس رفتار کو مزید تیز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منڈی کو اسمارٹ سٹی کا درجہ دینا، نرسنگ کالج کھولنا اور رام پور میں میڈیکل کالج کھولنا ان کی اہم ترجیحات ہیں۔ اس علاقے میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا تاکہ علاقے کے بے روزگاروں کو ان کی دہلیز پر روزگار کے مواقع مل سکیں۔
سنگھ نے کہا کہ منڈی میں ان کا سامنا بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ایسے امیدوار سے ہے جسے تاریخ یا اس پارلیمانی حلقے کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ وہ اپنے ڈائریکٹر کے لکھے ہوئے اسکرپٹ کو پڑھتی ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کی امیدوار اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت کو چیلنج کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ ان کے ساتھ منڈی کے سیری اسٹیج پر ایک کھلے فورم میں علاقے کی ترقی کے وژن کے حوالے سے بحث کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی تعریف کرکے انتخابی میدان میں کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ منڈی کے لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتیں۔

سنگھ نے کہا کہ کنگنا جے رام ٹھاکر کے گلے کی ہڈی کی بن گئی ہے جسے نہ نگلا جا رہا ہے اور نہ ہی اگلا جا رہا ہے۔ انہوں نے ٹھاکر سے کہا کہ وہ بتائیں کہ وہ خواتین سمان ندھی کے حق میں ہیں یا مخالف میں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے ایسی ہی ایک اسکیم بی جے پی کی حکومت والی مدھیہ پردیش میں چل رہی ہے لیکن بی جے پی ریاست میں اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پوری طرح پابند ہے اور 6 جون کے بعد ریاست کی تمام اہل خواتین کو سمان ندھی اسکیم کے مکمل فوائد فراہم کئے جائیں گے۔سنگھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انہیں بھاری ووٹوں سے جیت کر دہلی بھیجیں اور وہ کسی بھی پارٹی کی سیاست سے اوپر اٹھ کر ریاست کی مجموعی ترقی کے لیے آواز کو مضبوط کریں گے۔

Tags: پارلیمنٹدرآمدی ڈیوٹیکانگریسمستحکممنڈیہماچل پردیشوکرمادتیہ سنگھ
ShareTweetSend
Previous Post

گورنربنگال پرایک رقاصہ نے بھی لگائے تھے سنگین الزام:رپورٹ

Next Post

اندرا۔ راجیو کے بارے میں مودی کا گھٹیا تبصرہ درست نہیں: کھڑگے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی حکومت ‘سنگل پارٹی رول’ چاہتی ہے: کھڑگے

اندرا۔ راجیو کے بارے میں مودی کا گھٹیا تبصرہ درست نہیں: کھڑگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In