جمعرات, فروری 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

سابق صدرِ ایران اکبرہاشمی رفسنجانی کی دختر پر شکنجہ سخت

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 12, 2022
in اخبارجہاں
0
سابق صدرِ ایران اکبرہاشمی رفسنجانی کی دختر پر شکنجہ سخت
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حکومت کے خلاف عوام کو’اکسانے‘ کے الزام میں فائزہ کو گرفتار کیاگیا ہے

تہران(ایجنسیاں): ایرانی عدلیہ نے سابق صدر اکبرہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ پر حکومت کے خلاف ’پروپیگنڈہ‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ان پریہ الزام ایک ایسے وقت میں عاید کیا گیا ہے جب انہوں نے حال ہی میں نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی تھی اور پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ 27 ستمبر کو مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ 59 سالہ فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو 16 ستمبر کو امینی کی موت کے بعد ہونے والے مظاہروں کو "اکسانے” کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ امینی کو اخلاقی پولیس نے سخت لباس کے ضابطوں کی پابندی نہ کرنے پر گرفتار کیا تھا مگر وہ دوران حراست مبینہ تشدد سے چل بسی تھی۔
عدلیہ کے ترجمان مسعود سٹائیشی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا "(فائزہ رفسنجانی) پر ملی بھگت، امن عامہ کو خراب کرنے اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔”
سابق رکن پارلیمنٹ اور خواتین کے حقوق کے شعبے میں سرگرم کارکن اس سے قبل حکام کے ساتھ تصادم میں ملوث رہی تھیں، اور گزشتہ برسوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ گرفتار کی گئی تھیں۔
جولائی میں ان پر سوشل میڈیا پر تبصروں کی وجہ سے حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے مطابق عدلیہ نے اس وقت کہا تھا کہ فائزہ ہاشمی رفسنجانی کے بیانات ایران کےقومی مفاد کے خلاف ہیں۔ اپنی پریس کانفرنس میں استائیشی نے اس کے بارے میں اضافی تفصیلات فراہم کیے بغیر اشارہ کیا کہ عدلیہ نے گذشتہ مارچ میں فائزہ کے خلاف ایک حکم جاری کیا تھا۔ اسے 15 ماہ قید اور انٹرنیٹ پر کسی بھی سرگرمی کو روکنے کے لیے مزید دو سال کی سزا سنائی تھی۔
علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو 1979 میں انقلاب کی فتح کے بعد اس دور کی سب سے نمایاں ایرانی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے اور انہوں نے 1989 سے 1997 کے درمیان ملک کی صدارت سنبھالی۔ وہ ایک اعتدال پسند رہ نما تھے اور انہوں نے امریکا اور مغربی ممالک کے ساتھ پڑوسی ملکوں کےساتھ بھی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی تھی۔ ستمبر کے وسط سے ایران میں امینی کی موت کے پس منظر کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس کے حملوں میں درجنوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔ حکام نے مظاہروں کے سلسلے میں سینکڑوں افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کیا۔

Tags: ایرانفائزہ رفسنجانیگرفتاری
ShareTweetSend
Previous Post

خلیج میں جہازرانی کی سلامتی کیلئے ایران سب سے بڑا خطرہ:امریکی ایڈمرل

Next Post

قیدیوں کوجنسی تسکین فراہم کرانے والی سہولت موضوع بحث

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
قیدیوں کوجنسی تسکین فراہم کرانے والی سہولت موضوع بحث

قیدیوں کوجنسی تسکین فراہم کرانے والی سہولت موضوع بحث

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In