پیر, فروری 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

پوتن کے انتہائی قریبی ساتھی کی بیٹی کار بلاسٹ میں ہلاک

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 21, 2022
in اخبارجہاں
0
پوتن کے انتہائی قریبی ساتھی کی بیٹی کار بلاسٹ میں ہلاک
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ماسکو(ایجنسیاں)روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب صدر ولادیمیر پوتن کے انتہائی قریبی ساتھی کی بیٹی ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دریا ڈوگینا کے والد روسی فلسفی الیگزینڈر ڈوگن کو صدر ولادیمیر پوتن کا ذہن بھی کہا جاتا ہے۔ روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق دریا ڈوگینا کی موت اس وقت واقع ہوئی جب گھر کی جانب سفر کرتے ہوئے ان کی گاڑی میں شعلے بھڑکے اور پھر ایک دھماکہ ہوا۔ اس وقت یہ واضح نہیں کہ آیا اس حملے میں اصل نشانہ الیگزینڈر ڈوگن تھے۔الیگزینڈر ڈوگن الٹرا نیشنلسٹ نظریات رکھنے والی مشہور شخصیت ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ روسی صدر کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں۔
روسی خبر رساں ادارے ون ون ٹو کے مطابق دونوں باپ اور بیٹی نے ہفتے کی شام ایک تقریب کے بعد اکٹھے گھر لوٹنا تھا لیکن پھر الیگزینڈر ڈوگن نے آخری وقت پر الگ سے سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹیلیگرام پر غیر تصدیق شدہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جلتی ہوئی گاڑی کے ملبے پر ایمرجنسی سروسز پہنچتی ہیں جبکہ خود الیگزینڈر ڈوگن کچھ ہی فاصلے پر صدمے میں کھڑے ہیں۔
بی بی سی اس فوٹیج کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔ دوسری جانب روس کے حکام نے بھی باضابطہ طور پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔الیگزینڈر ڈوگن روس کی حکومت میں کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھتے لیکن صدر ولادیمیر پوتن کے انتہائی قریبی ساتھی مانے جاتے ہیں۔ان کو ’پوتن کا راسپوتین‘ بھی کہا جاتا ہے۔واضح رہے کہ گریگوری راسپوتین عارفانہ اور صوفیانہ رنگ میں رنگے ایک کسان تھے جنھوں نے اپنی خوبیوں سے روس کے شاہی دربار کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔ لیکن آج سے تقریباً سو سال قبل ان کا قتل روسی اشرافیہ کے ہاتھوں ہوا جو ان کے دشمن بن گئے تھے۔الیگزینڈر ڈوگن کی بیٹی دریا ڈوگینا خود بھی ایک معروف صحافی تھیں جنھوں نے یوکرین پر روس کے حملے کی حمایت کی۔ رواں سال کے آغاز میں برطانوی حکام نے دریا ڈوگینا پر اس وقت پابندیاں عائد کی تھیں جب 30 سالہ صحافی پر الزام لگایا گیا کہ انھوں نے روس کے یوکرین پر حملے کے بارے میں آن لائن غلط معملومات پھیلانے میں حصہ لیا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن الیگزینڈر ڈوگن کی الٹرا نیشنلسٹ تحریروں سے متاثر ہیں اور ان کے دنیاوی نظریات ان ہی پر مبنی ہیں۔ الیگزینڈر ڈوگن کو یوکرین پر روسی حملے سے بھی جوڑا جاتا ہے۔
انھوں نے اس سے پہلے بھی یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی حمایت میں خیالات کا اظہار کیا ہے۔ 2015 میں امریکہ نے ان پر کریمیا کے انضمام میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی عائد کر دی تھی۔

Tags: الیگزینڈر ڈوگنپوتنروسروسی فلسفیکار بلاسٹ
ShareTweetSend
Previous Post

ترکیہ میں دو سڑک حادثے،32کی موت

Next Post

عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
عمران خان کیخلاف  انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In