منگل, جولائی 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

سنہری باغ مسجد کے معاملہ میں جماعت اسلامی ہند کا عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
دسمبر 28, 2023
in آئینہ شہر
0
سنہری باغ مسجد کے معاملہ میں جماعت اسلامی ہند کا عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
0
SHARES
35
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یواین آئی) جماعت اسلامی ہند سنہری باغ مسجد کے معاملے میں این ڈی ایم سی کے نوٹس کی سخت مذمت کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے ذریعہ جاری ایک عوامی نوٹس نے پوری ملت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ’این ڈی ایم سی‘ کو دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں سنہری باغ چوراہے کے آس پاس ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے سنہری مسجد (درجہ تین، ہیریٹیج بلڈنگ) کوہٹانے کی درخواست کی گئی ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ”این ڈی ایم سی‘ یونیفائڈ بلڈنگ بائیلاز 2016 کے تحت اس مسجد کو منہدم کرنے پر غور کرنے کی بات کررہی ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی ہند ملک معتصم خان نے میڈیا کے لئے جاری ایک بیان میں ’’ایسی شاندارتاریخی وراثت کے سلسلے میں ہونے والی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا ہے جس میں اس تاریخی اور مذہبی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی گزارش کی گئی ہے۔“
انہوں نے کہا کہ یہ مسجد تاریخی وثقافتی حیثیت کی حامل اور دہلی کی 141 تاریخی مقامات کی فہرست میں شامل ہے اوراسے ایک مذہبی حیثیت بھی حاصل ہے۔ اس وقت کے جامع مسجد کے امام (موجودہ امام کے دادا) کا مسلمانان ہند کی جانب سے وقت کے وزیر اعظم نہرو کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھا جس میں مسجد کے تحفظ کی ضمانت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ بھی مسجد کی حفاظت کے سلسلے میں بعض دیگر معاہدے بھی موجود ہیں۔ نیز اس مسجد کے تعلق سے 18 دسمبر 2023 کو دلی ہائی کورٹ کا ایک فیصلہ آیا تھاجس میں یقین دہانی کرائی گئی کہ اس مسجد کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ عدالت کی اس یقین دہانی کے باوجود اس کو توڑنے کے لئے عوامی رائے طلب کرنا غیر آئینی ہے۔ پھر یہ کہ اس مسجد کا معاملہ ابھی عدالت میں زیر التوا ہے۔ لہٰذا حتمی فیصلہ آجانے تک ’این ڈی ایم سی‘ کو مسجد کے تعلق سے اپنی باتیں عدالت میں کہنی چاہئے، نہ کہ عوام سے رائے طلب کی جائے۔ اس سے عوام میں اضطرابی کیفیت پید ا ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ کونسل کا یہ عمل ’پلیس آف ورشپ ایکٹ 1991‘ کے بھی خلاف ہے جس میں تمام عبادت گاہوں کو 1947 کی ہیئت پر برقرار رکھنے کی ضمانت دی گئی ہے۔ ان تمام حقائق کو نظر انداز کرکے ’این ڈی ایم سی‘ نے جو عوامی رائے طلب کی ہے، جماعت اسے غیر آئینی سمجھتی ہے اوراسی وجہ سے اس نے عدالت کا دروازہ کھٹ کھٹاکر یہ درخواست کی ہے کہ وہ ’این ڈی ایم سی‘ کو مسجد کے خلاف کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہنے کی ہدایت دے“۔
نائب امیر نے مزید کہا کہ”مسجد سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل پر ’این ڈی ایم سی‘ کو عوام کی رائے لینے کے بجائے ماہرین سے صلاح و مشورہ لے کر متبادل حل کے امکانات پر غور کرنا چاہئے۔ مثال کے طور پر زیر زمین ٹنل یا ہیڈ فلائی اوور بناکر اس مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ جہاں تک ٹریفک کا معاملہ ہے تو دہلی میں ہر روز کسی نہ کسی مذہبی، ثقافتی، تعلیمی، سیاسی اور کاروباری تقریبات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے، تو کیا ان تمام سرگرمیوں کو ختم کردیا جائے؟ دنیا کا کوئی بھی ملک ٹریفک اور گاڑیوں کی آمدو رفت میں بہتری لانے کے لئے اپنے ورثے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرتا۔ کیونکہ تاریخی وراثتیں قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں“۔
انہوں نے کہا کہ ”جماعت اسلامی ہند کا ماننا ہے کہ سنہری مسجد، دہلی وقف بورڈ کی نگرانی اور اس کی تولیت میں ہے اور اس کی زمین پر ’این ڈی ایم سی‘ کا دعویٰ جو کہ عدالت میں زیر التوا ہے، غلط ہے۔ میڈیا رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ’این ڈی ایم سی‘ نے جو عوام سے رائے طلب کی ہے، اس سلسلے میں لوگوں کی اکثریت نے مسجد کو منہدم کرنے کی مخالفت کی ہے۔ کسی تاریخی نشانی کو مٹانا افسوسناک ہے۔ اگر ہماری حکومت انصاف اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے تو اسے ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہئے جو آئینی، تاریخی اور ثقافتی شبیہ کو خراب کرے“۔

Tags: این ڈی ایم سیٹریفک نظامجماعت اسلامی ہندسنہری باغ مسجدنئی دہلی میونسپل کونسل
ShareTweetSend
Previous Post

ٹرمپ کوسپریم کورٹ سے ملی 2024 کے پرائمری الیکشن کی اجازت

Next Post

پارٹی میں گرو پ بندی برداشت نہیں کی جائے گی:ممتا بنرجی

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
ممتا نے سری لنکا کے صدر کو بزنس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

پارٹی میں گرو پ بندی برداشت نہیں کی جائے گی:ممتا بنرجی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In