اتوار, جنوری 25, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

سعودی ولی عہد کی سربراہی میں خلائی سپریم کونسل کے قیام کا فیصلہ

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 1, 2022
in اخبارجہاں
0
سعودی ولی عہد کی سربراہی میں خلائی سپریم کونسل کے قیام کا فیصلہ
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

الریاض(ایجنسیاں): سعودی کابینہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں خلائی سپریم کونسل کے قیام کی منظوری دی ہے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کا نام تبدیل کرکے ‘کمیونیکیشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی اتھارٹی‘ رکھا گیا ہے۔
مملکت کے سرکاری خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو قصر یمامہ ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا ہے۔ کابینہ ارکان نے گذشتہ دنوں متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ سعودی قیادت کی ملاقاتوں اور مذاکرات کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔
وزیر مملکت و رکن کابینہ اور قائم مقام وزیر اطلاعات عصام سعید نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ نے اردن، بحرین، سوڈان، عراق اور سلطنت عمان میں نوے ارب ریال تک کی سرمایہ کاری کےلیے پانچ ریجنل کمپنیوں کے قیام کی ستائش کی۔ یہ کمپنیاں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ قائم کرے گا۔ ان کمپنیوں کے باعث طویل المیعاد اقتصادی سٹراٹیجک شراکت استوار ہوں گی۔ فنڈ کے اثاثے بڑھیں گے اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تناظر میں سعودی عرب کی آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا ہو گا۔
کابینہ نے فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو کے چھٹے ایڈیشن کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ اس کی بدولت موجودہ مرحلے میں دنیا بھر کو درپیش چیلنجوں کے کئی حل اور تصورات سامنے آئے ہیں۔ سرمایہ کاری کے شعبے میں ملکی، علاقئی اور بین الاقوامی اقدامات کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب 2018 سے سعودی خلائی اتھارٹی قائم کرکے خلائی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔ مملکت اس شعبے کو تمام ممکنہ خطرات سے بچانے کے لیے کوشاں ہے۔ مملکت اس شعبے میں صنعتی اور ریسرچ سرگرمیوں کی بھی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔
سعودی کابینہ نے ایجنڈے پر موجود متعدد امور و مسائل کا جائزہ لے کر کئی فیصلے کیے۔ وزیر توانائی کو انڈیا کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کا اختیار تفویض کیا گیا ہے۔کابینہ نے جمہوریہ بیلاو کے ساتھ سفارتی تعلقات کی منظوری دی اور وزیر خارجہ کو اس حوالے سے ضروری پروٹوکول پر دستخط کا اختیار بھی تفویض کیا۔کابینہ نے وزیر ماحولیات و پانی و زراعت کو ماحولیات کے شعبے میں تعاون کے لیے سلطنت عمان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، وزیر سرمایہ کاری کو الجزائر کو براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی مفاہمتی یادداشت کے اختیارات دیے ہیں۔
کابینہ نے جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ کے ساتھ سائبر سیکیورٹی کےسلسلے میں مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی ہے۔ کابینہ نے پرامن مقاصد کے لیے خلائی سرگرمیوں میں تعاون کے لیے اٹلی کی خلائی ایجنسی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت اور بدعنوانی کے انسداد کے لیے اردن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی بھی توثیق کی۔انجینیئرنگ کے پیشوں کے پرمٹس کے اجرا کا اختیار وزارت تجارت سے لے کر وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کے حوالے کرکے مطلوبہ قانون میں ترمیم بھی کی گئی ہے۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ہر سال گیارہ نومبر کو نامیاتی خوراک کا دن منایا جائے گا۔ کابینہ نے الاحسا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انتظامی ضوابط، چھوٹے و درمیانے سائز کے اداروں کے بینک قانون کی بھی منظوری دی ہے۔

Tags: خلائی سپریم کونسلسعودی ولی عہد
ShareTweetSend
Previous Post

ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے جملہ ارکان فارغ

Next Post

"نابالغ” مسلمان لڑکی کی شادی کوکورٹ نے کالعدم قراردیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
"نابالغ” مسلمان لڑکی کی شادی کوکورٹ نے کالعدم  قراردیا

"نابالغ" مسلمان لڑکی کی شادی کوکورٹ نے کالعدم قراردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In